ممبئی شہر میں محرم کی مجالس اور جلوس پر بھی پابندی آن لائن مجالس کی اجازت

ممبئی 6 اگست (یو این آئی ) ممبئی شہرو مضافات میں امسال محرم الحرام پر جلوس عزاداری ، تعزیہ داری اور بھیڑبھاڑ و مجمع پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ امام بارگاہوں میں ہی علم ۔ پنجتن پاک کو بٹھایا جائے گاجبکہ واعظ اور مجالس کوبھی آن لائن اجازت دی گئی ہے کروناوائرس کے پھیلاؤ کے سدباب کے لئے ممبئی پولس کمشنر پرم بیرسنگھ کےہمراہ شیعہ علماکرام عمائدین شہراور ٹرسٹیوں کی اہم میٹنگ میں اس پر غور وخوص کیا گیا جس پرعمل آوری کے ساتھ کرونا وائر س پرقدغن کے لگانے کے لئے احتیاطی تدابیرلازمی ہے ۔

ممبئی میں محرم کے جلوس کو کسی بھی قیمت پر اجازت نہیں دی جائے گی کیونکہ اس سےکرونا کے پھیلاؤ کاخطرہ لاحق ہے اگرکوئی علمداری اورتعزیہ دار ی کرتا ہے تو اسے اجازت دی گئی گھروں میں عزاداری اورماتم کواجازت ہےجبکہ مجالس کو آن لائن اجازت دی گئی ہے جس میں اب سڑکوں پرمجالس نہیں ہوگی امام بارگاہوں سمیت دیگر مقامات پربھی مجالس پر پابندی ہے جبکہ اس میٹنگ میں کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے شیعہ علما اور ذمہ داری نے پولس کمشنر پرم بیر سنگھ کو بتایا کہ محرم الحرام ان کے لئے انتہائی مقدس ہے اور اس لئے ہم اس میں سبیلیں اور عزادری سمیت مجالس کا انعقاد کرتے ہیں ان مجالس کی اہمیت و افادیت ہوتی ہے شام غریباں اور چہلم کا جلوس نکالا جاتا ہے اس لئے محرم میں ہمیں رعایت فراہم کی جائے ۔

اہل تشیع حضرات نے محر م کے فضائل پر بھی روشنی ڈالی جس کے بعد پولس کمشنر اور اعلی افسران نے تمام باتوں کو بغور سننے کے بعد اہل تشیع حضرات کو کرونا وائرس کا حوالہ دیتے ہوئے تجاویزات بھی پیش کی ہیں جبکہ اہل تشیع حضرات کے نمائندہ وفد نے یہ واضح کیا ہے کہ محرم ان کے لئے اہمیت کا حامل ہے اس میں وہ کوئی سمجھوتہ نہیں کرسکتے ہیں کرونا وائرس کے سبب جلوس اور دیگر تقریبات پر پابندی ہے اور چار سے زائد افراد کے جمع ہونے پر بھی پابندی ہے اس لئے محرم الحرام کے جلوس پر پابندی رہے گی یہ دعوی پولس ذرائع نے کیا ہے اس میٹنگ میں محرم الحرام کے لئے کوئی گائڈ لائن جاری نہیں کی گئی ہے لیکن یہ گائڈ لائن گنیش اتسو کے تناظر میں ہی جاری کی جائے گی اور اس پر بہت حد تک کام بھی مکمل کر لیا گیا ہے۔

آج کی مشاورتی میٹنگ میں پولس نے اہل تشیع حضرات کے مشورے لئے ہیں ۔ اس اہم میٹنگ میں ممبئی کے پولس کمشنر پرم بیرسنگھ ۔ جوائنٹ پولس کمشنر نظم ونسق اور اسپیشل برانچ کے ایڈیشنل کمشنر سنیل کولہے کے علاوہ شیعہ ٠علماءکرام ا ور ذمہ داران موجود تھے ان سب نے پولس کمشنر کو محرم الحرام میں رعایت دینے کے ساتھ بہتر گائڈ لائن تیار کرنے کا بھی مشورہ دیا ہے جس کے بعد اب پولس کمشنر سرکار سے گائڈ لائن سے متعلق سفارش کریں گے ۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading