ناندیڑ:سری نگرتا جنگم واڑی سڑک توسیع معاملہ‘ہائی کورٹ میونسپل کارپوریشن کو نوٹس

ناندیڑ:8۔اگست۔ (ورق تازہ نیوز)شہر کے سری نگرتا جنگم واڑی ‘ایم ایس ای بی پاور اسٹیشن ‘تروڑا ناکہ سڑک کی توسیع کیلئے 30نومبر2018ءکو میونسپل کارپوریشن نے 12میٹرسڑک توسیع کی تجویز پاس کی تھی ۔میونسپل کارپوریشن نے اس تجویز کے مطابق زمین کاحصول کرکے معاوضہ دینے کے بارے میں کوئی منصوبہ بندفیصلہ نہیں لیا جس کی وجہہ سے یہ معاملہ ممبئی ہائی کورٹ کی اورنگ آباد بنچ میں سدھارتھ نرواڑے نے رٹ پٹیشن دائر کی اور کارپوریشن کو نوٹس جاری کی گئی ۔

13اگست کومعاملے کی سماعت ہوگی ۔سری نگرتا جنگم واڑی ‘تروڑا ناکہ سڑک کی توسیع کامسئلہ کئی دنوں سے زیر بحث ہے ۔ا س علاقہ کے ساکنا ن نے سڑک کی توسیع کی مخالفت کی ہے۔اس سڑک سے کوئی بھی ہیوی گاڑی نہیں گزرسکتی ہے اسکے باوجود سڑک کو 12میٹرچوڑا کرنے کافیصلہ کارپوریشن نے کیا ہے ۔ سری نگر تا جنگم واڑی اندرونی سڑک کی توسیع کی وجہہ سے یہاں کے زمین مالکان بے گھر ہونے کا خدشہ ہے اسلئے علاقہ کے لوگوں نے توسیع کی مخالفت کی ہے ۔ علاقہ کے درخواست کنندہ سدھارتھ نرواڑے نے ممبئی ہائی کورٹ کی اورنگ آباد بنچ میں رٹ پٹیشن دائر کی گئی جس پر سماعت 13اگست کومقرر ہے ۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading