ممبئی سے لوک سبھا چناؤ لڑیگی اویسی کی پارٹی ،جانئے کون ہوگا امیدوار ؟جسکے نام پر لگی مہر!

ممبئی: مہاراشٹرا میں کانگریس نیشنلسٹ کانگریس سمیت کئی پارٹیوں کے لیڈران میں پرکاش امبیڈکر اور آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے بیچ ہوئے گٹھ بندھن سے کافی ہلچل ہے،اور کافی جگہوں پر اس گٹھ بندھن نے کھیل بگاڑ دیا ہے۔

اسدالدین اویسی اور پرکاش امبیڈکر کی ریلیوں میں امڑے جن سیلاب نے بڑے بڑے نیتاؤں کو سوچنے پر مجبور کر دیا ہے که کیا وہ اس بار چناؤ لڑیں یا نہ لڑیں،وہی اب جب چناؤ آیوگ میں چناؤ کاعلان کردیا ہے،تو اس گٹھ بندھن کے امیدوار بھی میدان میں آنے شروع ہوگئے ہیں۔

ممبیٔ کے لوک سبھا پر آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین اپنا امیدوار اتارےگی۔ کہا جا رہا ہے که اویسی اپنے بائکلہ سے ایم ایل اے وارث پٹھان کو چناؤ لڑا سکتے ہیں،کشنگنج سے بہار اکائی کے صدر اختر الایمان کو پارٹی کی طرف سے امیدوار بھی نامزد کر دیا۔

ایم آئی ایم کے 61ویں یوم تاسیس کے موقع پر اویسی یہ اعلان کیا۔ انہوں نے کہا که انکی پارٹی کا مہاراشٹر میں پرکاش امبیڈکر کی ونچت بہوجن اگاڈی پارٹی کے ساتھ گٹھ بندھن ہے۔ اسکے ساتھ ہی انہوں نے اس بات کے سنکیت دیئے که پارٹی مہاراشٹر کی اورنگا آباد سیٹ پر بھی چناؤ لڑ سکتی ہیں۔

اتر پردیش میں چناؤ کو لیکر اویسی نے کہا که پردیش یونٹ صرف ایک سیٹ پر چناؤ لڑنا چاہتی ہیں۔ جبکہ کرناٹک اور تمل ناڈو میں چناؤ لڑنے پر ہم چرچا کرینگے اور پھر فیصلہ لیں گے۔ اویسی نے کہا که انکی پارٹی کا بہار میں کوئی گٹھ بندھن نہیں ہے اور پارٹی بنا کسی گٹھ بندھن کے چناؤ میدان میں اتریگی۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading