ملازم کی موت کے معاملے میں فرینڈس زردہ کے مالک سمیت تین افرد کے خلاف مقدمہ درج

ناندیڑ:9جنوری(ورق تازہ نیوز)ملازم کی موت کیلئے ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے قدیم مونڈھا کے معروف زردہ تاجر سلیم سوداگر(مالک فرینڈس زردہ) سمیت تین افراد کے خلاف وزیر آباد پولس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیاگیا ہے ۔ دوکان مالک تنخواہ نہیں دے رہے ہیں اس وجہ سے ملازم نے 31 جنوری 2018ء کو شام کے وقت اپنے جسم پرگیاس تیل ڈال کر خود کوآگ لگادی تھی جس میں وہ شدید جھلس گیا تھا ۔ علاج کے دوران کل اسکی موت ہوگئی ۔

متوفی کی بیوی کی شکایت پرتین افراد کے خلاف مقدمہ درج کیاگیا ہے ۔ پولس ذرائع کے بموجب متوفی ہدایت یونس سعداللہ فرینڈس زردہ اسٹور کے مالک سلیم سیٹھ سوداگر کے مکان میں واقع ”ڈراگن اینرجی ڈرنکس‘ ایجنسی کی مارکیٹنگ کا کام کرتا تھا۔مارکیٹنگ کےلئے وہ دیگر شہروں کادورہ کرتاتھا جس کےلئے اخراجات دیئے جاتے تھے لیکن تقریبا ایک سال سے اسکی ڈھائی لاکھ روپے تنخواہ ادا نہیں کی گئی تھی۔اس تعلق سے سعداللہ کئی مرتبہ سلیم سوداگر اورانکے بیٹے ریحان سے تقاضہ کرتارہا لیکن رقم دینے کے بجائے اسے ہی جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی ۔جس کی وجہہ سے یہ ملازم ذہنی دباو کا شکار ہوگیا ۔31ڈسمبر کواُس نے دوکان کے سامنے گیاس تیل ڈال کر خود کوآگ لگادی اورشدید جھلس گیا ۔ اس طرح کاالزام متوفی کی بیوی نے شکایت میں عائد کیا ہے ۔اُس نے شکایت میں کہاکہ سلیم سوداگر‘انکی شریک حیات و بیٹا ریحان سوداگر اسکے شوہر کی موت کیلئے ذمہ دار ہے ۔

اس معاملے میں وزیر آباد پولس نے سلیم سیٹھ‘ ریحان سوداگر سمیت ایک خاتون کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 307‘504]506‘34کے تحت مقدمہ درج کیا ہے ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading