ناندیڑ: رقم کے معاملے پرشوہر نے بیوی کوقتل کردیا

لوہا:9جنوری(ورق تازہ نیوز)بینک میں جمع رقم اٹھانے کے معاملے پرشوہر نے غصہ میں بیوی کاگلاگھونٹ کر قتل کردیا ۔اس معاملے میں شوہر کے خلاف قتل کامقدمہ درج کیاگیا ہے ۔

لوہا شہر کے اندرانگر میں رہنے والی انجنابائی زوجہ وینکٹی تیلنگ عمر32سال اوراُس کے شوہر کے درمیان بینک میں جمع رقم نکالنے کے معاملے پر جھگڑا ہوا اور 8جنوری کو دوپہر کے وقت شوہر نے غصہ میں بیوی کا گلا گھونٹ کر اسے قتل کردیا ۔لوہا پولس نے اس معاملے میں فریادی نامدیو آباجی کی شکایت پر شوہر وینکٹی تیلنگ کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کردیا ہے ۔ پی ایس آئی آگلاوے قتل کی مزید تحقیقات کررہے ہیں۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading