بھیونڈی پارلیمانی حلقہ میں کانگریس سے شریش ٹاورے اور بی جے پی سے موجودہ ایم پی کپل پاٹل کا ٹکٹ فائنل

بی جے پی اور کانگریس میں براہ راست سخت مقابلہ ، سیکولر ووٹروں کی دانشمندی اور آزمائش کا امتحان

بھیونڈی ( شارف انصاری ):- کانگریس کے قومی صدر راہل گاندھی کی طرف سے بھیونڈی لوک سبھا سیٹ سے کانگریس کی سیٹ پر امیدوار کے لئے سریش ٹاورے کا نام فائنل کئے جانے سے بھیونڈی لوک سبھا علاقے کے کانگریسیوں میں خوشی کی لہر پھیل گئی ہے۔ بھیونڈی لوک سبھا سیٹ سے کانگریس امیدوار کا نام فائنل ہونے کے بعد سابق رکن پارلیمنٹ سریش ٹاورے کے بھیونڈی آمد پر کانگریسیوں اور تمام سماج کے لوگوں کی طرف سے ممبئی ناسک ہائی وے پر واقع رانجنولی ناکا سائی بابا کے پاس بھیونڈی شہر ضلع کانگریس صدر شعیب گڈو کی قیادت میں شاندار استقبال کیا گیا ۔ وہیں بی جے پی نے اپنے موجودہ رکن پارلیمان کپل پاٹل کو دوبارہ ٹکٹ دیں کر انتخابی میدان میں اتارا ہے ۔ سینئر و وفادار کانگریسی کارکن سریش ٹاورے کو ٹکٹ ملنے کے بعد انتخابات سے پہلے مل رہی عوامی حمایت سے یہ بات صاف ہو گئی کہ بی جے پی کے امیدوار کپل پاٹل کو دوبارہ پارلیمنٹ پہنچنے کے لئے اپنی ایڑی چوٹی کا پسینہ ایک کرنا ہوگا ۔جبکہ دونوں امیدواروں کے لئے یہ انتخابی موسم آسان نہیں ہوگا ۔ سریش ٹاورے اور کپل پاٹل دونوں ایک ۔ ایک بار بھیونڈی لوک سبھا سیٹ سے ایم پی رہ چکے ہیں۔ اس لئے دونوں کے درمیان کانٹے کی ٹکر ہونا طئے ہے ۔

واضح ہو کے کانگریس قومی صدر راہل گاندھی نے وفادار کانگریسی لیڈر سریش ٹاورے کو اس بار پھر سے بھیونڈی لوک سبھا کا ٹکٹ دیا ہے ۔ اس سے پہلے سریش ٹاورے سن 2009 سے 2014 تک بھیونڈی لوک سبھا سیٹ سے الیکشن جیت کر پہلا رکن پارلیمان ہونے کا اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔ کسی وجہ سے پارٹی نے گزشتہ لوک سبھا انتخابات میں اس وقت کے ایم رہے ٹاورے کو ٹکٹ نہیں دیا تھا ۔ سیاسی حلقوں میں یہ بحث ہے کہ سریش ٹاورے کی مضبوط زمینی پکڑ ان کی سادہ شخصیت اور ملنسار مزاج لوگوں کو بہت پسند آتا ہے ۔ شریش ٹاورے کی لوک سبھا علاقے میں زمینی پکڑ ہونے کے ساتھ ساتھ کارکنان اور لوگوں سے اچھا رابطہ بنا ہوا ہے۔ فی الحال وہ تھانے ڈسٹرکٹ دیہی کانگریس کمیٹی کے صدر ہیں ۔اس لئے وہاں بھی ان کی کانگریس کی دیگر تنظیموں اور فرنٹل سنگٹھناوں پر ایک مضبوط گرفت ہے ۔ بھیونڈی شہر کا مقامی ہونے کی وجہ سے بھیونڈی شہر کے بنکروں میں سریش ٹاورے کی گہری رسائی ہے ۔

سرش ٹاورے کو ٹکٹ ملنے سے مقامی کانگریس رہنماؤں میں ابھی سے مسرت کی لہر پھیل گئی ہے ۔اس بار لوک سبھا انتخابات میں بھیونڈی لوک سبھا سیٹ سے ٹکٹ مانگنے والوں کی سب سے زیادہ بھیڑ کانگریس پارٹی میں تھی ۔ جس میں سے سبھی خواہشمند امیدواروں کو درکنار کرتے ہوئے پارٹی ہائی کمان نے سینئر و وفادار کانگریس کارکن سریش ٹاورے کو ٹکٹ دیں کر سبھی بحٹ و مباحثوں پر قدغن لگادیا ہے ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading