مسلمانوں کے خلاف بیان بازی: بابا رام دیو کی تصویر پر اکولہ میں جوتے چپلوں کے ہار پہنائے گئے

مسلمانوں کے خلاف بیان بازی کرنا پڑا بھاری

جن ستیہ گرہ تنظیم نے بابا رام دیو کو پہنایا چپلوں کا ہار اور برسائے جوتے چپل

نظام ساجد
اکولہ۔

بابا رام دیو نے 9 فروری کو میڈیا کے سامنے مسلم معاشرے کو لے کر ایک متنازعہ بیان دیا جس میں انہوں نے بھگوان رام کو مسلمانوں کے آباواجداد ہونے کا دعوی کیا جس پر مشتعل ہوکر اكولا میں جن ستیہ گرہ تنظیم نے بابا رام دیو پر چپل مارو جوتا مارو آندولن کیا. تحریک اكولا کے کپڑا مارکیٹ چوک پر کی گئ جس میں بابا رام دیو کی تصویر پر چپلوں کا ہار چڑھایا گیا اور انہے جوتے چپل مارے گئے.

یہ آندولن بابا رام دیو کے مسلم سماج کو لے کر متنازعہ بیان پر بطور احتجاج کیا گیا جس میں سینکڑوں شہری شامل ہوئے اس تحریک میں جن ستیہ گرہ تنظیم کے قومی صدر آصف احمد خان نے بتایا کہ بابا رام دیو اپنے مذہب پر قائم رہے مسلمانوں کو یہ نہ بتائیں کہ ان کے باپ دادا کون ہیں مسلمانوں کے باپ دادا نے اپنی مرضی سے بغیر کسی کے دباؤ میں آکر اسلام کو اپنایا تھا اور اگر بات کی گہرائی میں جانا پڑے تو آپ کو یہ بھی دیکھنا چاہئے کہ دنیا میں سب سے پہلے آنے والے شخص کون تھے ان کا مذہب کیا تھا تب پتہ چلے گا کہ کس کے آباواجداد کون ہیں اور کہاں سے آئے ہیں.

آئین نے ہر شخص کو اپنے مذہب پر چلنے کی مکمل آزادی دے رکھی ہے اگر ملک کو گرم کیا جا رہا ہے تو ہم اسے کبھی برداشت نہیں کریں گے اور آنے والے وقت میں بھی کوئی اس طرح کی بیان بازی یا تقریر بازی کرتا ہوا ہمیں دکھائی دیا تب بھی ہم انقلابی تحریک کرےگے اس طرح کی انتباہ جن ستیہ گرہ تنظیم کے قومی صدر آصف احمد خان نے دی جوتے مارو چپل مارو تحریک کے بعد جن ستیہ گرہ تنظیم مقامی سٹی کوتوالی پولس اسٹیشن میں پہنچ کر بابا رام دیو کے خلاف تحریری شکایت دی.

احتجاجی تحریک آصف احمد خان کی قیادت میں کی گئ جس میں عرفان خان، حیدر شاہ، محمد افتخار، یونس شاہ، جابر بیگ، اعجاز احمد، عمران خان، سید شکیل ، آکاش بھاؤ، سیدضمیر جے،کے شیخ امین، سید شہزاد، ببلو، شیخ وحید، چھوٹو بھائی، شیخ اقبال، سید یونس، مرزا ندیم، شیخ عتیق، محمد ولی قریشی، سوپنل كلٹ اور دیگر عہدیدار و کارکن موجود تھے.

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading