مسعود اظہر کے بھائی سمیت 44 حراست میں !

اسلام آباد: 5مارچ(ایجنسیز)پاکستان نے دہشت گردانہ سرگرمیوں میں شامل ہونے کی وجہ سے مولانا مسعود اظہر کے بھائی مفتی عبد الروف اور حماد کو حراست میں لیا ہے۔ پاکستان نے مختلف ممنوعہ تنظیموں سے وابستہ 44 لوگوں کو بھی حراست میں لیا ہے۔ دونوں نام ہندوستان کے ذریعہ سونپے گئے ڈوزیئر میں شامل تھا۔پاکستان کے وزیر شہریار آفریدی اور وزارت داخلہ کے سکریٹری نے یہ جانکاری پریس کانفرنس میں دی۔ پاکستانی میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارتِ داخلہ کا کہنا تھا کہ یہ تمام اقدامات نیشنل ایکشن پلان کےتحت لیے گئے ہیں اور حراست میں لیا گیا مفتی عبدالرو¿ف دہشت گرد تنظیم جیشِ محمد کے سرغنہ مسعود اظہر کا بھائی ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading