نئی دہلی:9ڈسمبر ( ورقِ تازہ نیوز)مرکزی حکومت کی جانب سے اقلیتی طلباءکو ملنے والی مولانا آزاد نیشنل فیلوشپ کوبند کردیاگیاہے۔اس بات کی جانکاری بی جے پی حکومت میں اقلیتی امور کی وزیر اسمرتی ایرانی نے لوک سبھا میں دی ۔وہ کیرالا کے ایک کانگریس ایم پی ‘ٹی این ۔پرتاپن کے سوال کاجواب دے رہی تھی۔
ایرانی نے کہاکہ مرکزی حکومت کی جانب سے طلباءکو دی جانیوالی دیگر فیلوشپ سے مولانا آزاد نیشنل فیلوشپ متصادم ہورہی تھی اسلئے اسے بند کرنے کافیصلہ کیاگیا ہے ۔ یہ فیلوشپ اعلیٰ تعلیم حاصل کررہے اقلیتی(سکھ ‘مسلم ‘پارسی ‘عیسایی ‘نوبودھ ‘ جین )طلباءکو منظوری کی جاتی تھی ۔ یہ 2009ءسے شروع کی گئی تھی ۔طلباءکرنے کے دوران پانچ سال تک ملتی تھی۔