مراٹھواڑہ کے آٹھ اضلاع میں ایک دن میں کورونا کے 1240 نئے کیسز

مراٹھواڑہ کے آٹھ اضلاع میں ایک دن میں کورونا کے 1240 نئے کیسز

 اورنگ آباد، 13 اگست ( یواین آئی ) مہاراشٹر کے مراٹھواڑہ خطے کے آٹھ اضلاع میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی وبا کے کم از کم 1240 نئے کیسز درج کئے گئے ہیں ۔ذرائع نے بتایا کہ اس دوران بدھ دیر رات تک 27 افراد کی کورونا سے موت ہو ئی ہے ۔ اس کے ساتھ ہی اس وبا سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 1140 ہوگئی اور علاقے میں متاثرہ افراد کی تعداد 36،169  راحت کی بات یہ ہے کہ اب تک 22،310 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

بقیہ مریضوں کا مختلف اسپتالوں اور کووڈ کیئر سنٹروں میں علاج کیا جا رہا ہے ۔ تمام ضلع صدر دفاتر سے جمع کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق اورنگ آباد میں سب سے زائد 328 کیسز اور آٹھ افراد کی موت ،بیڑ میں 115 کیسز اور چھ کی موت ،پربھنی میں 59 کیسز اور 6 کی موت ،عثمان آباد میں 124 کیسزاور 5 کی موت ،جالنہ میں 109کیسز اور تین کی موت ، لاتور میں 27 کیسز اور تین کی موت ، ناندیڑمیں 99 کیسز اور تین کی موت ، ضلع ہنگولی میں 79 کیسز درج کئے گئے ہیں۔

 

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading