شمال مشرقی شدت پسند گروہوں کی یوم آزادی کا بائیکاٹ کرنے کی اپیل

ulfaگوہاٹی، 12اگست(یواین آئی)آسام میں کالعدم شدت پسند تنظیم یونائیٹیڈ لبریشن فرنٹ آف اسوم(الفا-آئی)اور نیشنل سوشلسٹ کاونسل آف ناگا لینڈ/گورنمنٹ آف پیپلس ریپبلک آف ناگالینڈ(این ایس سی این/جی پی آر این)نے بدھ کو یوم آزادی تقریب کی پورے شمال مشرقی خطے میں بائیکاٹ اور ہڑتال کرنے کی اپیل کی۔


دونوں شدت پسند تنظیموں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا،’’نوآبادیاتی ہندوستانی یوم آزادی ہمارے لوگوں کے لیے آزادی کا دن نہیں بلکہ غلامی کا ہے۔اس لیے ہم اپنے لوگوں سے اس پروگرام میں حصہ نہ لینے کی اپیل کرتے ہیں تاکہ وہ خود یا کسی کے دباو میں آکر اسے نہ منائیں۔اگر ممکن ہوسکے تو کسی بھی طرح کے طاقت کا استعمال کرنے پر اسے ریکارڈ کریں اور اسے آڈیو-ویڈیو کی شکل میں بٹچٹے/نیو ٹیوب سائٹ پر جاری کریں۔


شدت پسند تنظیم نے 15 اگست کو ضروری ہنگامی خدمات کو چھوڑ کر دیگر سبھی کاروباری سرگرمیوں ،انتظامی خدمات اور تعلیمی اداروں کو مکمل طور پر بند کرنے کی اپیل کی ہے۔
شمال مشرقی علاقہ کی شدت پسند تنظیم بیشتر باقاعدہ طور پریوم آزادی اوریوم جمہوریہ تقریبات کے بائیکاٹ کی اپیل اور اپنی ’خود مختاری‘ کا مطالبہ کرتی رہی ہیں۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading