
نئی دہلی، 13 اگست ( یواین آئی ) ملک میں کورونا وائرس کی خوفناک صورتحال کے درمیان گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 66 ہزار سے زائد نئے کیسزسامنے آئے ہیں ، وہیں سب سےزائد 56،383 افراد اس وبا سے صحت باب ہوئے ہیں ۔
مرکزی وزارت برائے صحت و خاندانی بہبود کی جاب سے جمعرات کے روز جاری اعداد و شمار کے مطابق ایک دن میں سب سے زائد 66،999 کورونا کے کیسز سامنے آنے سے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 23،96،638 ہوگئی ہے۔ راحت کی بات ہے یہ ہے کہ اس دوران ایک ہی دن میں سب سے زائد 56،383 افراد کے صحت یاب ہونے سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 16،95،982 لاکھ ہوگئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 942 افراد کی ہلاکت سے ہلاکتوں کی تعداد 47،033 تک پہنچ گئی ہے۔ اس دوران ملک میں ایکٹو کیسز 9،674 بڑھ کر 6،53،622 ہو گئے ہیں.