مراٹھواڑہ میں کووڈ ۔19 سے ایک دن میں 49 ہلاکتیں اور 1348نئے کیسز

اورنگ آباد ، 21 ستمبر ( یواین آئی) گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مہاراشٹر کے خطہ مراٹھواڑہ کے آٹھ اضلاع میں کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کی وبا سے مزید 49 افراد کی موت ہوگئی ہے جبکہ ایک1348 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔یہ اطلاع اضلاع کے ہیلتھ افسران نے دی۔

موصولہ اعدادوشمار کے مطابق آٹھ اضلاع میں گزشتہ 24گھنٹے کے دوران کورونا سے سب سے زیادہ متاثر لاتور ہوا جہاں 330 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 12 افراد کی موت ہوگئی ، اس کے بعد ضلع اورنگ آباد میں 277 نئے کیسز اور 10 اموات، عثمان آباد میں 182نئے کیسزاور10 اموات، ضلع ناندیڑ میں 249 نئے کیسز اور چھ اموات ، ضلع بیڈ میں 159 نئے کیسز اور چھ اموات ، ضلع جالنہ میں 100 نئے کیسز اور دو اموات ، ضلع پر بھنی میں 36 نئے کیسز اور دو اموات اور ضلع ہنگولی میں 24 نئے کیسز اور ایک مریض کے موت اطلاعات ہیں۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading