مراٹھواڑا : اب عثمان آباد بھی محفوظ، اورنگ آباد میں بھی 11 صحتیاب

اورنگ آباد : 20 اپریل (یو این آئی)اورنگ آباد میں کوویڈ-19 کے آج 6 اور کل 5 مصدقہ مریض صحتیاب ہو کر گھر واپس لوٹے۔اسی طرح عثمان آباد میں بھی جہاں 3 مریض زیرِعلاج تھے انھوں نے بھی اس بیماری کو شکست دے دی اور انھیں بھی گھروں کو بھیج دی گیا۔
واضح رہے کہ علاقہ مراٹھواڑا کے آٹھوں اضلاع میں حکومت کی جانب سے ظاہر کئے گے’گرین زون’ میں صرف ناندیڑ ضلع شامل ہے ، اب عثمان آباد ضلع میں بھی کورونا وائرس سے متاثرہ کوئ مریض نہیں ہے۔اورنگ آباد میں کوویڈ-19 کے جملہ 31 مریض پائے گئےہیں۔ جن میں سے 3 کی موت ہو گی ۔ آج اور کل ان دو دنوں میں 11 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔ اور اس سے قبل 3 مریض صحتیاب ہو گر گھر جا چکے ہیں۔ اب صرف 14 مریض زیرِعلاج ہیں۔


صحتیاب مریضوں کو انکےگھر واپسی کے پرُ مسرت موقع پر تالیاں بجا کر انکا استقبال کیا گیا۔اس موقع پر اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن کے میئر نند کمار گھوڑیلے، میڈیکل آفیسر ڈاکٹر نیتا پاڈالکر، سیول سرجن ڈاکڑسندر کلکرنی وغیرہ خصوصی طور پر موجود تھے۔

اس مرض کے مزید پھیلاو کو روکنے کے لیے آج سے شہر میں 2 بجے سے رات 11 بجے تک سخت کرفیو لگا دیا گیا ہے۔ اس دوران صرف میڈیکل اسٹورس کو کھلے رکھنے کی اجازت ہے۔ساتھ ہی عوام کو احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرنے اور انتہائی شدید ٖضرورت پر ہی گھر سے باہر نکلنے کا مشورہ دیا جا رہا ہے

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading