پالگھر بے رحمانہ قتل پر ایس آئی او کا بیان

پالگھر ضلع میں چور ہونے کے شبہے میں تین افراد کا ہجوم کے ذریعے سے وحشیانہ قتل انتہائی قابل مذمت ہے۔ یہ واقعہ ایک بار پھر ملک میں تیزی سے بڑھ رہی معاشرتی خرابیوں اور لاقانونیت کو اجاگر کرتا ہے۔ یہ صورتحال ملک کے لیے انتہائی تشویشناک ہے۔

ایسے وقت میں جب ہمیں انسانیت کا ثبوت دیکر ایک دوسرے کے ساتھ کھڑا ہونے کی ضرورت ہے، کچھ لوگوں کے ذریعے سے اس واقعہ کو فرقہ وارانہ رنگ دینے کی کوشش نہایت شرمناک ہے۔ لوگوں کے درمیان اور حکام کے تئیں اعتماد بحال کرنے کے لیے حکومت کو ٹھوس اقدام اٹھانے چاہئے۔

ایس آئی او مجرموں کے خلاف کارروائی کے ساتھ ساتھ مظلوموں کے گھر والوں کو مناسب معاوضہ نیزسوشل میڈیا کے ذریعہ فیک نیوز اور فرقہ واریت پھیلانے والوں کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کرتی ہے۔

سلمان احمد
صدر حلقہ
ایس آئی او جنوبی مہاراشٹر

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading