کھرگون: مدھیہ پردیش کے کھرگون ضلع میں پٹرول اور ڈیزل سے بھرا ٹینکر الٹ گیا۔ یہ واقعہ بستان تھانہ علاقہ کے موگرگاؤں گڑھی روڈ پر واقع گاؤں انجن گاوں کے قریب پیش آیا۔
معلومات کے مطابق ٹینکر غیر متوازن ہو گیا تھا۔ جس کی وجہ سے الٹ گیا۔ ٹینکر کے الٹنے کی اطلاع ملتے ہی آس پاس گاؤں والوں کی بھیڑ جمع ہوگئی۔
قبائلی اکثریتی گاؤں ہونے کی وجہ سے یہاں بہت سے لوگ جمع تھے۔ اسی دوران ٹینکر میں اچانک آگ لگ گئی اور دھماکہ ہوگیا۔ جس کی گرفت میں یہ لوگ آئے۔
دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جب کہ 22 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ایمبولینس موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو فوری علاج کے لیے ضلع اسپتال لایا گیا۔ زخمیوں میں 8 بچے اور 13 خواتین اور مرد شامل ہیں۔