اورنگ آباد:(جمیل شیخ):مجلس اتحاد المسلمین کے ترجمان او رمہاراشٹر کے آرگنائزر سید احمد پاشاہ قادری نے گذشتہ روز مجلس اتحاد المسلمین کے عہدیداران کے ناموں کا اعلان کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مجلس کو ریاستی سطح پر آگے بڑھانے کے لئے تنظیمی عہدیداران کو نامزد کرنا ضروری ہے چنانچہ اس بات کو سامنے رکھتے ہوئے رکن پارلیمنٹ اورنگ آباد سید امتیاز جلیل کو ریاستی صدر نامزد کیا ہے ان کے علاوہ چند افراد کو زونل صدور کی حیثیت سے نامزد کیاگیا ہے۔ان میں عقیل مجاہد مغربی مہاراشٹر صدر،ناظم شیخ ودربھ صدر،فیروز لالہ مراٹھواڑہ صدر، اور شاکر شیخ کو ممبئی کاصدر بنایاگیا ہے۔ اس طرح کی اطلاع سید احمد پاشاہ قادری نے ایک پریس نوٹ کے ذریعہ دی۔
