نئی دہلی23 مئی (یو این آئی)آج بعد نماز مغرب رؤیت ہلال کمیٹی امارت شرعیہ ہند کی میٹنگ زیر صدارت مولانا حکیم الدین قاسمی ناظم جمعےۃ علماء ہند، دفتر امارت شرعیہ ہند،۱۔بہادر شاہ ظفر مارگ نئی دہلی میں منعقد ہوئی۔
چاند دیکھنے کا اہتمام کیا گیا، دہلی میں مطلع غبار آلود ہے، چاندنظر نہیں آیا۔ منی پور، تری پورہ، آسام، بنگال، بہار، کرناٹک، آندھرا پردیش، مدھیہ پردیش، راجستھان، یوپی، مالیگاؤں مہاراشٹرا، بھروچ، انجار، انکلیشور گجرات سمیت ملک کے مختلف مقامات سے بھی رابطہ قائم کیا گیا،کسی جگہ سے رؤیت کی اطلاع نہیں ملی۔
اس کے پیش نظر کمیٹی نے تیس کی رؤیت کا اعتبار کر کے اعلان کیا کہ25/مئی ۰۲۰۲ء بروزپیر، شوال المکرم 1441ھ کی پہلی تاریخ ہوگی۔