مالیگاؤں پرائیوٹ پرائمری اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ کی شہری مجلس عاملہ ظاہر

مالیگاؤں(عامر ایوبی/پریس ریلیز)تعلیم کا گہوارہ شہر مالیگاؤں میں پرائیوٹ پرائمری اسکولوں کے طلباء،اساتذہ،کے مختلف مسائل کو حل کرنے،تعلیمی ترقی میں مزید اضافہ کی غرض سے متحرک تنظیم اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ رجسٹر نمبر ٹریپل ون تھری ایٹ کی شہر مالیگاؤں پرائیوٹ پرائمری شاخ کی مجلس عاملہ ظاہر کی گئی ہے۔

اس ضمن میں 29دسمبر کو کارپوریشن اسکول نمبر 16 میں اہم میٹنگ منعقد کی گئی۔جس کی صدارت اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ شاخ ہائی اسکول ہیڈ ماسٹر ضلع صدر نعیم شاہین نے کی۔مہمان خصوصی کارپوریٹر ڈاکٹر شفیق احمد حاضر تھے۔تنظیم کے بانی و ریاستی جنرل سکریٹری ساجد نثار احمد نے میٹنگ کے اغراض ومقاصد پیش کیے و حاضرین میٹنگ کے مشورے سے پرائیوٹ پرائمری اساتذہ کی مجلس عاملہ ظاہر کی۔جس میں بطور شہر مالیگاؤں صدر ایس ایم خلیل پرائمری اسکول کے ہیڈ ماسٹر جاوید احمد نورالہدا،بطور شہر مالیگاؤں کارگزار صدر مولانا آزاد پرائمری اسکول کے معلم قریشی سلیم خان یوسف خان اور شہر مالیگاؤں جنرل سکریٹری شیخ امام پرائمری کے ہیڈ ماسٹر شیخ تنویر شیخ مختار، منتخب کیے گئے۔مدثر نذر پرائمری اسکول کی ہیڈ مسٹریس ہمیرہ بانو محمد حسین اور ایم، جے، پرائمری اسکول مالیگاؤں کے ہیڈ ماسٹر شیخ ذاکر حسین بشیر الدین کو شھر مالیگاؤں کے نائب صدر کی ذمہ داری دی گئی۔اس طرح سے مدر آمنہ پرائمری اسکول کے معلم نور محمد شیخ ماجد کو شھر رابطہ کار بنایا گیا۔

سویس پرائمری اسکول کی معلمہ صبیحہ عبدالعزیز اور مدثر نذر پرائمری اسکول کی معلمہ شبانہ پروین خورشید احمد کا بطور خاتون نمائندہ منتخبی کی گئی۔اسی طرح سے شیخ عبدالقادر پرائمری اسکول کے معلم غفران احمد عبدالرحیم،پیراڈائز پرائمری اسکول کے الطاف حسین رفیق احمد،مدثر نذر پرائمری اسکول کے معلم عبدالملک نعیم احمد اور مدر آمنہ اردو پرائمری اسکول کے معلم انصاری مزمل حسین ریاض احمد کو بطور ممبر مجلس عاملہ میں منتخب کیا گیا۔اس موقع پر ریاستی نائب صدر الطاف احمد،ضلع سکریٹری شاخ ہیڈ ماسٹر لیاقت شیدا،مالیگاوں کارپوریشن شہر صدر ساجد حمید،کارگذار صدر اشفاق احمد عبدالجبار،نو منتخبہ خانگی پرائمری صدر جاوید احمد، اور جنرل سکریٹری شیخ تنویر نے اپنے زرین خیالات کا اظہار کیا۔کارپوریٹر ڈاکٹر شفیق، ریاستی جنرل سکریٹری ساجد نثار احمد، ضلع صدر شاخ ہیڈ ماسٹرنعیم شاہین،سکریٹری لیاقت شیدا، نایب صدر الطاف احمد کے ہاتھوں منتخبی کا لیٹر نو منتخبہ ممبران کو دیا گیا۔

کارپوریٹر ڈاکٹر شفیق نے تمام نو منتخبہ اراکین کو مبارکباد پیش کی اور تعلیمی خدمات کے لئے مدد کرنے کی یقین دھانی کرائی،خطبہ صدارت میں نعیم شاہین نے اسکولوں و اساتذہ کے مسائل کی یکسوئی کے لئے اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ کے ساتھ زیادہ سے زیادہ اساتذہ کو جوڑنے کی اور اتحاد سے کام کرنے کی اپیل کی۔قریشی سلیم خان کی قرأت سے پروگرام کا آغاز کیا گیا تھا۔تحریک صدارت جلیل ماسٹر،تائید الطاف احمد نے کی۔اشفاق احمد نے حاضرین محفل کا شکریہ ادا کیا۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading