مالیگاؤں دھماکہ: جج کی مدت کار بڑھانے کے لئے ہائی کورٹ جانے کی صلاح

malegaon-l1نئی دہلی، 3 جون (یو این آئی) سپریم کورٹ نے 2008 کے مالے گاؤں دھماکہ معاملہ کی جلد سماعت کرچکے خصوصی جج کی مدت کار بڑھانے کی درخواست کررہے عرضی گزار کو بامبے ہائی کورٹ میں فریاد کرنے کی صلاح دی۔چیف جسٹس شرد اروند بوبڈے، جسٹس اے ایس بوپنے اور جسٹس رشی کیش رائے کی بنچ نے مالے گاؤں کے نثار احمد سید بلال کی عرضی کی سماعت کے دوران انہیں ہائی کورٹ کے سامنے فریاد کرنے کے لئے کہا۔


مہاراشٹر کے مالے گاؤں میں 29 ستمبر 2008 کو ہوئے دھماکے کے عرضی گزار کے بیٹے سید اظہر نثار احمد کی بھی موت ہوگئی تھی۔ اس معاملے کی سماعت کررہے خصوصی جج وی ایس پادلکر گزشتہ 29 فروری کو سبکدوش ہوچکے ہیں۔
عرضی میں کہا گیا تھا کہ مقدمکے کی سماعت میں 12 سال لگ لگئے ہیں اور اب جج بدلنے پر مزید تاخیر ہوگی، کیونکہ نئے جج کو سارے ثبوت کو سمجھنے میں وقت لگے گا۔ عرضی گزار نے اس سے پہلے یکم فروری 2020 کو بامبے ہائی کورت کے اس وقت کے جج سے مسٹر پاڈلکر کی مدت کار میں توسیع دینے کی درخواست کی تھی لیکن انہیں کامیابی نہیں ملی تھی۔