لوک سبھا تیسرے مرحلے کے لیے پولنگ کا عمل شروع: مرشدآباد میں دیسی بم دھماکہ، 3 زخمی

لوک سبھا انتخاب کے تیسرے مرحلے کے لیے پولنگ کا عمل شروع ہو چکا ہے اور اس مرحلہ میں 13 ریاستوں و 2 مرکز کے زیر انتظام ریاستوں میں 117 لوک سبھا سیٹوں کے لیے ووٹنگ ہو رہی ہے۔

مغربی بنگال: مرشدآباد میں ٹی ایم سی کارکنان پر پھینکا گیا دیسی بم، 3 زخمی

مغربی بنگال میں مرشدآباد کے ڈومکل میونسپلٹی میں تین ترنمول کانگریس کارکنان ایک تصادم کے درمیان زخمی ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق مخالفین نے ٹی ایم سی کارکنان پر دیسی بم پھینکا جس میں 3 زخمی ہو گئے۔ انھیں علاج کے لیے قریب کے اسپتال لے جایا گیا ہے۔ مرشد آباد میں مختلف پولنگ بوتھ کے قریب سیاسی پارٹیوں کے حامیوں کے درمیان تصادم کی خبریں لگاتار مل رہی ہیں۔ تیسرے مرحلہ میں مغربی بنگال کی پانچ لوک سبھا سیٹوں پر پولنگ ہو رہی ہے اور لوگ بڑی تعداد میں گھروں سے نکل رہے ہیں۔ لیکن کچھ مقامات پر تشدد کی خبروں سے لوگوں میں خوف کا ماحول بھی ہے ۔

مہاراشٹر: بارامتی میں سپریا سُلے نے فیملی کے ساتھ ڈالا ووٹ

پی ایم نریندر مودی اور کیرالہ کے وزیر اعلیٰ پینارائی وجین نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کر لیا ہے۔ ان کے ساتھ ہی کئی دیگر اہم سیاسی شخصیتوں نے بھی صبح سویرے ووٹنگ کے حق کا استعمال کیا۔ مہاراشٹر کے بارامتی میں سپریا سُلے نے اپنی فیملی کے ساتھ پولنگ بوتھ پر پہنچ کر اپنے حق رائے دہی کیا استعمال کیا۔ بارامتی سے این سی پی صدر شرد پوار کی بیٹی سپریا سُلے تیسری بار انتخابی میدان میں ہیں اور ان کے خلاف بی جے پی نے کانچن کُل کو انتخابی میدان میں اتارا ہے۔ بارامتی سیٹ سے شرد پوار سات بار رکن پارلیمنٹ رہ چکے ہیں اور ایک بار اجیت پوار یہاں سے رکن پارلیمنٹ رہے ہیں۔

بہر حال، اس درمیان مہاراشٹر کے ساتھ ساتھ گجرات، بہار، اتر پردیش اور کیرالہ سمیت سبھی 15 ریاستوں میں پولنگ بوتھ پر صبح سویرے سے ہی لمبی لائنیں دیکھنے کو مل رہی ہیں۔ ووٹروں میں نوجوانوں کے ساتھ ساتھ خواتین اور ضعیف لوگوں کی تعداد بھی اچھی خاصی نظر آ رہی ہیں.

اورنگ آباد

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading