زیادہ ترسوشل میڈیا یوزرس کامانناہے کہ واٹس ایپ کوہیک نہیں کیاجاسکتاہے۔متحدہ عرب امارت میں دھوکہ باز افراد نے ویریفیکشین کوڈ روانہ کرکے کئی افراد کے واٹس ایپ اکاؤنٹس کوہیک کرلیاگیاہے۔
دوبئی میں کئی صارفین کو ہیکرس نے ایس ایم ایس ایک ویریفیکشن کوڈ اورلنک روانہ کیا۔ جس کے بعد صارفین نے اس ایس ایم ایس کا جواب دیتے ہوئے اپناواٹس ایپ نمبرروانہ کیا۔ اور بعض صارفین نے ایس ایم ایس میں موصول لنگ کو پرکلک کیا۔جس کے بعد ان کا واٹس ایپ ہیک ہوگیا۔
یو اے ای ٹیلی کمیونیکشن ریگولیٹری اتھاریٹی نے ایک الرٹ جاری کیاہے۔ اس الرٹ میں صارفین کو ایس ایم ایس کے ذریعہ کوڈ موصول ہونے پر جواب نہ دینا کا مشورہ دیاگیاہے۔
یو اے ای ٹیلی کمیونیکشن ریگولیٹری اتھاریٹی نے صارفین کو ایم ایس ایم کے ذریعہ حاصل ہونے والے لنکس بھی اوپن کرنے سے گریز کرنے کا مشورہ دیاہے۔
یو اے ای ٹیلی کمیونیکشن ریگولیٹری اتھاریٹی کے حکام کا کہناہے کہ ایس ایم ایس ملنے کے بعد جب صارفین اپنا نمبر روانہ کرتے ہیں تو ہیکرس اسی نمبر سے واٹس ایپ کا اکاؤنٹ کھولیتےہیں۔ اوربعد میں وہ نمبرتبدیل کرلیتے ہیں۔ اس طرح سے ہیکرس نے واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک کرنے کا نیاطریقہ نکالیاہے۔
ہیکرس واٹس ایپ صارفین کو انگریزی اور فرینچ میں ایس ایم ایس کے ذریعہ کوڈ بھیج رہے ہیں۔ اوراس مسیج کے جواب میں صارفین کو موبائل نمبردینے کی سفارش کررہے ہیں۔ جیسے صارف موبائل نمبر دیتاہے اس کا واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک کرلیاجاتاہے.
.اس پہلے متحدہ عرب امارت میں لوگوں کوسیلبرٹیزکے فرضی اکاؤنٹس سے میسجز روانہ کرکے واٹس ایپ کے اکاؤنٹس ہیک کیے گئے تھے۔ یو اے ای ٹیلی کمیونیکشن ریگولیٹری اتھاریٹی کی جانب سے صارفین کو سیلبرٹیزکے ناموں یا نمبروں سے آنے والے میسجز کا جائزہ لینے کا مشورہ دیاگیاتھا۔