لوک سبھا الیکشن 2019 کا اعلان، 11 اپریل کو شروع ہوگی ووٹنگ، 23 مئی کو آئیں گے نتائج

لوک سبھا الیکشن 7 مرحلوں میں منعقد ہوں گے۔

نئی دہلی: الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2019 کا اعلان کردیا ہے۔ 7 مرحلے میں ووٹنگ ہوگی۔ پہلے مرحلے میں 20 ریاستوں کی 91 سیٹیں، دوسرے مرحلے میں 13 ریاستوں کی 97 سیٹیں، تیسرے مرحلے میں 14 ریاستوں کی 115 سیٹیں، چوتھے مرحلے میں 9 ریاستوں کی 71 سیٹیں، پانچویں مرحلے میں 7 ریاستوں کی 51 سیٹیں، چھٹے مرحلے میں 7 ریاستوں کی 59 سیٹیں اورساتویں مرحلے میں 8 ریاستوں کی 59 سیٹوں پرالیکشن ہوں گے.

چیف الیکشن کمشنر نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پرجانے والے الیکشن سے متعلق ہرسیاسی اشتہارات کی منظوری الیکشن کمیشن سے لینی لازمی ہوگی

الیکشن کمشنرسنیل اروڑہ نے کہا ہے کہ تمام ووٹنگ مراکز پراس باروی وی پی اے ٹی کا استعمال ہوگا۔

الیکشن کمشنر سنیل اروڑہ نے کہا ہے کہ ای وی ایم پرتمام امیدواروں کی تصویریں ہوں گی۔

الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ تمام بڑے حادثات کی ویڈیو گرافی کی جائے گی۔

لوک سبھا الیکشن 2019 کے لئے 7 مرحلوں میں ووٹنگ ہوگی۔

لوک سبھا الیکشن 7 مرحلوں میں منعقد ہوں گے۔

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا الیکشن 2019 کا اعلان کردیا ہے۔ 11 اپریل کو ووٹنگ شروع ہوگی۔ جبکہ 23 مئیکو نتائج سامنےآئیں گے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ای وی ایم پر امیدواروں کی تصویر ہوگی

الیکشن کمیشن نے کہا ہےکہ لوک سبھا الیکشن 2019 میں 90 کروڑ رائے دہندگان حصہ لیں گے۔

الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ تمام حساس مقامات پرسی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں گے اورویب کاسٹنگ ہوگی۔

Leave a comment