قدوائی نگر میں شوہر کا قتل، بیوی اور بھائی گرفتار، ایک ملزم فرار، حد گاؤں شہر دہل گیا

حد گاؤں (ورق تازہ نیوز) – حدگاؤں شہر کے قدوائی نگر علاقے میں 21 اکتوبر کو ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا۔ اطلاع کے مطابق ہمیشہ جھگڑا کرنے والے شوہر کو اُس کی بیوی نے اپنے بھائیوں کی مدد سے قتل کر دیا۔

مجھاہد معین مرزا کی درج کردہ شکایت کے مطابق، 21 اکتوبر کی شام تقریباً چھ بجے اُن کے بڑے بھائی مقیت معین مرزا (عمر 32 سال) پر اُن کی بیوی سمینہ مقیت مرزا اور اُس کے بھائی سہیل کلیم شیخ و آصف کلیم شیخ نے حملہ کیا۔ پرانے خاندانی جھگڑے کے سبب یہ جھگڑا بڑھ گیا، جس کے نتیجے میں مقییت مرزا کی موت واقع پر ہوگئی۔

اس سلسلے میں حدگاؤں پولیس اسٹیشن میں مقدمہ نمبر 358/2025 درج کیا گیا ہے۔ حدگاؤں کے معاون پولیس انسپکٹر سنکیت دیگھے کی ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے سمینہ مقیت مرزا اور اُس کے بھائی سہیل کلیم شیخ کو گرفتار کیا ہے۔ عدالت نے دونوں ملزمان کو تین روزہ پولیس حراست میں بھیج دیا ہے۔

دوسری جانب، ایک اور ملزم آصف کلیم شیخ فی الحال فرار ہے، اور پولیس اُس کی تلاش میں مصروف ہے۔ اس واقعے سے قدوائی نگر علاقے میں خوف و سنسنی کا ماحول پھیل گیا ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading