وارانسی۔23۔دسمبر ۔فلم اداکار انوپم کھیر نے اداکار نصیرالدین شاہ کے بیان پر طنز کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ البرٹ پنٹو کو غصہ کیوں آتا ہے ۔ وارانسی کے بابا وشوناتھ مندر میں درشن اور پوجا کرنے کے بعد انوپم کھیر نے میڈیا سے کہا کہ میں گزشتہ پانچ چھ مہینوں سے نیویارک میں ایک انگلش سیریز میں کام کررہا تھا ، ہندوستان لوٹا تو بابا کے درشن کی خواہش ہوئی اور یہاں آگیا ۔وہیں انہوں نے نصیر الدین شاہ کے بیان پر ان کی ہی ایک فلم البرٹ پنٹو کو غصہ کیوں آتا ہے کا نام لے لیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں کسی کو کچھ بھی کہنے کی آزادی ہے ۔ آپ جو کہنا چاہیں کہہ سکتے ہیں ، جسے جو کہنا ہے وہ کہہ سکتا ہے۔ ہندوستان میں آپ فوج کو کچھ بھی بول سکتے ہیں ۔ ائیر چیف مارشل کو بھی بھلا برا کہتے ہیں اور فوج پر پتھراو کرسکتے ہیں ، تو اس سے زیادہ آزادی آپ کو کہیں نہیں ہے۔