انڈونیشیا: آتش فشاں پھٹنے سے سونامی ، 43 افراد ہلاک ، 600 زخمی

سماترا۔23۔دسمبر ۔انڈونیشیا کے مغربی میں جاوا اور سماترا کے درمیان سنڈا اسٹریٹ میں سونامی کی زد میں آنے سے کم از کم 43 افراد کی موت اور 600 زخمی ہو گئے۔ انڈونیشیا کی ڈیزاسٹر تحفظ ایجنسی کے مطابق سونامی ہفتہ کو 21:27 بجے سنڈا اسٹریٹ کے ساحلی علاقوں میں آئی جس میں بانٹین صوبے کے پانڈیگ لانگ اور سیرانگ ضلع اور لامپونگ صوبے کے جنوبی لامپونگ شامل ہیں۔حکام نے کہا کہ پانی کے نیچے زمین کھسکنے سے اناک كریكٹاؤ آتش فشاں پھٹنے کی وجہ لہریں پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔انڈونیشیا نیشنل بورڈ فار ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے اعلی افسر تعلقات عامہ ستوپوپوروو نگروهو نے ایک ٹویٹ میں کہا، ’’ سونامی کی وجہ زلزلہ نہیں ہے لیکن پانی کے نیچے زمین کھسنکنے سے ماؤنٹ اناک كریكٹاؤ آتش فشاں پھٹنے کا خدشہ ہے۔

Leave a comment