مالیگاؤں : خاتون تحصیلدار سے ملکیت کی جانچ کی دھمکی دیکر پندرہ لاکھ فروطی طلب

مالیگاؤں(عامر ایوبی) سرکاری کام کاج میں ہیر پھیر کے ذریعے کروڑوں کی ملکیت جمع کرلی ہے لہذا مجھے پانچ لاکھ دیں ورنہ میں اس کی تحقیقات منترالیہ سے کرواکر آپ کی نوکری ختم کروا دوں گا اس طرح کی دھمکی دیکر فروطی طلب کرنے والے شخص راہل شندے کے خلاف مالیگاؤں کی خاتون تحصیلدار جیوتی دیورے نے پپل گاؤں پولس اسٹیشن میں شکایت کا اندراج کروایا ہے

ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق راہل شندے نامی شخص نے مالیگاؤں کے پرانت آفیسر اور ایڈیشنل ضلع کلکٹر کے پاس تحصیلدار جیوتی دیورے کے خلاف جانچ کی عرضی داخل کی لیکن تحصیلدار جیوتی دیورے اسے جانتی بھی نہیں تھی البتہ تحصیلدار میں رہنے والے شندے نامی شخص سے اس کی شناسائی تھی اس کے ذریعے تحصیلدار جیوتی دیورے اور شندے کے درمیان گفتگو ہوئی اور ملاقات طئے ہوئے دولتی ہوٹل کے پاس دونوں کی ملاقات ہوئی جہاں شندے نے کھل پر کہا کہ مجھے معلوم ہیکہ آپ نے بہت ساری ملکیت جمع کرلی ہے اگر مجھے آپ پندرہ لاکھ نہیں دو گے تو میں آپ کی انکوائری منترالیہ سے کرواؤں گا اور آپ کی نوکری کو خطرہ ہوجائے گا اس کے بعد تحصیلدار جیوتی دیورے نے اس کے خلاف پپل گاؤں پولس میں شکایتی مکتوب دیکر ایف آئی آر درج کروائی پولس نے آئین ہند کی دفعہ 385 کے تحت فروطی وصولی کا مقدمہ درج کیا ہے مزید تحقیقات جاری ہے اس واقعہ کے بعد سے مالیگاؤں کے مختلف سرکاری محکموں میں ہلچل دیکھی جارہی ہے اور اس کے ہی بارے میں چہ میگوئیاں جاری ہیں

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading