تل ابیب: اسرائیل کی دفاعی فورسز(آئی ڈی ایف) نے فلسطینی انکلیوسے تل ابیب پرکی گئی حالیہ فائرنگ کے جواب میں غزہ کی پٹی کو نشانہ بنایا۔ آئی ڈی ایف نے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔ تل ابیب میں جمعہ کو2019 کے موسم گرما کے بعد پہلی بارفضائی حملے کو لے کر سائرن کی آوازسنائی دی۔آئی ڈی ایف نے غزہ کی پٹی سے دو راکٹوں کے داغے جانے کی اطلاع دی.
آئی ڈی ایف نے ٹوئٹ کیا ‘ہم نے بھی غزہ میں جنگجوو¿ں کونشانہ بنانا شروع کردیا ہے’۔ اس دوران انکلیوکے باشندوں نے کہا کہ انہوں نےغزہ شہراورشہرخان یونس کے جنوبی شہروں میں ہدف پر فضائی حملے دیکھے۔ آئی ڈی ایف کے مطابق ایشکول علاقائی کونسل (اسرائیل) میں سائرن کی آوازسنائی دی۔ فائرنگ میں ہلاکتوں کے بارے میں کوئی فوری اطلاع نہیں ہے۔اسرائیلی فوج کے مطابق یہ ایئراسٹرائیک جنوبی غزہ کے خان یونس علاقے میں ہوئی، جو کہ غزہ شہرسے 25 کلو میٹرجنوب میں واقع ہے۔ واضح رہے کہ اسرائیل کا کہنا ہے کہ ہماری راجدھانی تل ابیب پرحملہ کیا گیا۔ قابل ذکرہے کہ 2014 کے بعد پہلی بارراکٹ حملہ ہوا اور9 اپریل کواسرائیل میں الیکشن بھی ہے، جس کے بعد اسرائیل فوج نے یہ کارروائی کی۔