ناندیڑ:21ستمبر(ورق تازہ نیوز) :مہاراشٹرا اسمبلی انتخابات کے پیش نظر، حکمراں مہایوتی اور اپوزیشن مہا وکاس اگھاڑی کے درمیان سیٹوں کی تقسیم کو لے کر ٹکراو جاری ہے،ایسے میں پرکاش امبیڈکر کی قیادت والی ونچیت بہوجن اگھاڑی نے اپنے امیدواروں کی پہلی فہرست کا اعلان کیا ہے۔ ان ناموں کا اعلان پارٹی سربراہ پرکاش امبیڈکر اور دیگر عہدیداروں کی موجودگی میں ایک پریس کانفرنس میں کیا گیا۔ ونچیت نے پہلی فہرست میں 11 امیدواروں کا اعلان کیا ہے۔
ان میں ناندیڑ جنوب سے ونچت کےریاستی ترجمان فاروق احمد اور حلقہ لوہا سے شیوانرنگلے شامل ہیں۔ ونچت بہوجن اگھاڑی کی پہلی فہرست میں شامل حلقوں میں راویر، سندکھیڑ راجہ، واشم، دھامن گاوں ریلوے، ناگپور ساوتھ ویسٹ، ساکولی، ناندیڑ جنوب، لوہا، اورنگ آباد ایسٹ، شیگاوں، کھاناپور شامل ہیں۔آج جیسے ہی فاروق کو وی بی اے کا ٹکٹ دینے کا اعلان کیاگیا ناندیڑمیں فاروق احمد اپنے سینکڑوںکارکنان کے ہمراہ امبیڈکرمجمسہ پہنچے اور بابائے آئین بی آر امبیڈکر کے مجسمہ پر گلہائے عقیدت پیش کئے ۔اس کے بعدسائی نگر میں انکا زبردست استقبال مقامی نوجوانوں نے کیا ۔
وی بی اے کے اعلان کردہ امیدواروں کے نام و حلقے:1.راویر۔شمبھا پاٹل۔2.سندکھیڑ راجہ۔سویتا منڈھے ۔3.واشم۔ میگھا کرن ڈونگرے۔4.دھامن گاو?ں ریلوے۔ نلیش وشوکرما۔5.ناگپورساوتھ ایسٹ۔ ونئے بھانگے۔6.ساکولی۔ ڈاکٹر اویناش ننہے۔7.ناندیڑ جنوب۔ فاروق احمد۔8.لوہا۔شیوا نرنگلے۔9.اورنگ آبادایسٹ۔ وکاس ڈانگے۔10. شیو گاوں۔کسن چوہان۔11.کھاناپور۔سنگرام مانے۔دریں اثنا پرکاش امبیڈکر نے اس پریس کانفرنس میں کہا، "ہم پر جو بھی الزامات لگائے جارہے ہیں،
اس سے قطع نظر، ہم نے ریاست کی تمام بڑی پارٹیوں کی مونو ذات کی سیاست کو توڑنے کے لیے مختلف برادریوں کے امیدواروں کو موقع دیا ہے’