غزہ میں اسرائیلی حملوں سے ہونے والی تباہی کی تصاویر

غزہ میں رات بھر ہونے والے اسرائیلی حملوں کے بعد سامنے آنے والی تصاویر سے ہونے والے نقصان کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔اسرائیلی فضائیہ کا کہنا ہے کہ اس نے رات بھر جنگجوؤں کے 200 اہداف کو نشانہ بنایا۔مقامی حکام کا کہنا ہے کہ سنیچر سے اب تک غزہ میں ہونے والے فضائی حملوں میں تقریباً 700 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

Gaza
Gaza
Gaza
Gaza

 

GAZAGAZA

گذشتہ رات غزہ میں میرے 20 سالہ صحافتی دور کی مشکل ترین رات تھی
رشدی ابو آلوف بی بی سی نیوز، غزہ سٹی

غزہ میں رات بھر شدید اسرائیلی حملے ہوتے رہے ہیں۔ میں گذشتہ رات غزہ شہر کے علاقے میں تھا جاں زیادہ تر عمارتیں تباہ ہو گئی ہیں۔

رات بھر اسرائیلی راکٹ حملوں اور بمبوں کے زور دار دھماکوں سے زمین لرزتی رہی اور آسمان پر دھویں اور آگ کے بادل اٹھتے رہے ہیں۔

میں ایک رہائشی عمارت میں دیگر 20 خاندانوں کے ساتھ رہتا ہوں۔ اس عمارت میں رات بھر بچے خوف کے مارے چیختے رہے اور کوئی بھی ایک پل کو سو نہیں سکا۔

گذشتہ 20 برسوں کے دوران اس علاقے کی کوریج کرتے ہوئے یہ میری مشکل ترین رات تھی۔

آج صبح میں کسی نہ کسی طرح سے اس علاقے سے نکلنے میں کامیاب رہا اور میں اس علاقے سے نکلتے ہوئے ہر جگہ ملبہ سے گاڑی چلاتے ہوئے آیا ہے۔

شہر کی گلیوں میں عمارتیں زمین بوس ہو چکی ہیں اور پورے کا پورا علاقہ ہموار ہو چکا ہے۔ یہاں سرکاری اور یونیورسٹی کی عمارتیں، انفراسٹرکچر، ایک مسجد اور ایک پولیس سٹیشن تباہ ہو چکا ہے۔

کچھ عمارتیں جنھیں میں پہچانتا ہوں لیکن کچھ کو آپ اس علاقے میں شدید تباہی کے باعث نہیں پہچان سکتے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading