ہم اسرائیل پر حملے کی منصوبہ بندی کرنے والوں کے ہاتھ چومتے ہیں: رہبر اعلیٰ ایران آیت اللہ علی خامنہ ای

ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا ہے کہ ہم اسرائیل پر حملہ کرنے والوں کے ہاتھ چومتے ہیں۔
انھوں نے اسرائیل پر حماس کے حملے میں ایران کے ملوث ہونے کی تردید کی ہے۔ لیکن خبر رساں ادارے روئٹرز کی جانب سے ان کے بیان کے ترجمے کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ ’ہم صیہونی حکومت پر حملہ کرنے والوں کے ہاتھ چومتے ہیں۔ ‘ یاد رہے کہ ایران پر حماس کو مالی مدد، اسلحہ اور تربیت دینے کا الزام لگتا رہا ہے۔

غزہ میں 150 کے قریب اسرائیلوں مغوی قید ہیں: اقوام متحدہ میں اسرائیلی سفیر

اقوام متحدہ میں اسرائیل کے سفیر گیلاد اردان کا کہنا ہے کہ غزہ میں ’100 سے 150 کے درمیان‘ اسرائیلی شہریوں کو یرغمال بنا کر رکھا گیا ہے۔

آج صبح اسرائیلی فوج کے ترجمان ڈینیئل ہیگری نے کہا تھا کہ 50 مغویوں کے اہل خانہ کو فوج کی طرف سے مطلع کر دیا گیا ہے۔انھوں نے کہا کہ فوج معلومات کی تصدیق کرنے کے بعد مزید خاندانوں سے رابطہ کرے گی۔غزہ کی سرحد پر اسرائیلی فوج کی 35 بٹالین تعینات ہیں

اسرائیلی فوج کے ترجمان رچرڈ ہیچ کا کہنا ہے کہ فوج ’مستقبل کی کارروائیوں کے لیے بنیادی تیاری کر رہی ہے‘ اور غزہ کے ساتھ ملحقہ سرحد پر فوج کی 35 بٹالین تعینات ہیں۔

ایک بٹالین عام طور پر سینکڑوں فوجیوں پر مشتمل ہوتی ہے۔

سنیچر کے مہلک حملوں کے جواب میں اسرائیل کی جانب سے غزہ میں ایک بڑی زمینی کارروائی شروع کرنے کی توقع ہے۔

گذشتہ رات وزیر اعظم بنیامن نیتن یاہو نے کہا کہ غزہ پر فضائی حملے ’صرف آغاز‘ تھے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading