غزہ : امدادی سامان اور خوراک کے لینے جمع ہجوم پر اسرائیلی بمباری، 20 ہلاک 150 زخمی

غزہ میں اسرائیلی جنگ کے چوتھے ماہ کے دوران لائی جانے والی تیزی امدادی سامان اور خوراک کے حصول کی خاطر جمع ہجوم کے لئے بھی ہلاکت کا باعث بن گئی۔ غزہ کی وزارت صحت کے مطابق کھانے پینے کی اشیا اور امدادی سامان لینے جمع بے گھر فلسطینیوں پر اسرائیلی بمباری سے کم از کم 20 فلسطینی ہلاک اور 150 زخمی ہو گئے ہیں۔

تام اسرائیلی فوج نے اس بارے میں اپنی طے شدہ پالیسی کے تحت فوری جواب نہیں دیا ہے۔ البتہ یہ کہہ دیا ہے کہ معاملے سے متعلق رپورٹس کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

ادھر غزہ میں جمعرات کے روز اسرائیلی طیاروں سے بمباری اور ٹینکوں سے گولہ باری مسلسل جاری رکھی گئی ہے۔ خان یونس کے علاقے میں دوہسپتالوں کے ارد گردبھی بد ترین اسرائیلی حملے جاری رہے ہیں.

بے گھر فلسطینیوں کو پناہ کے لئے ایک بار پھر بے بس ہو کر ادھر ادھر بھاگ دوڑ کرنا پڑی ہے

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading