خان برادرس کا دھماکہ ،سرفراز خان اور مشیر خان کی ٹیم انڈیا کیلئے سنچریاں

ممبئی | کرکٹ میں آج کا دن سرفراز خان اور مشیر خان ان دو بھائیوں کے نام رہا ۔ ان دونوں بھائیوں نے 2 مختلف ٹیموں کے خلاف سنچریاں بنا کر ٹیم انڈیا کو مضبوط پوزیشن تک پہنچانے میں فیصلہ کن کردار ادا کیا ہے۔

بڑا بھائی سرفراز خان انڈیا اے کی طرف سے انگلینڈ لائنز کے خلاف کھیل رہے ہیں۔ جبکہ چھوٹا مشیر خان انڈر 19 ورلڈ کپ میں ٹیم انڈیا کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ ان دونوں نے انگلینڈ لائنز اور آئرلینڈ کے خلاف سنچریاں اسکور کی ہیں۔ٹیم انڈیا اے اور انگلینڈ لائنز کے درمیان دوسرا غیر سرکاری میچ احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔

اس میچ میں سرفراز خان نے 160 گیندوں پر 16 چوکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 161 رنز بنائے۔ جبکہ وہاں مشیر نے 118 رنز بنائے۔مشیر نے یہ اننگز 106 گیندوں میں 9 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے کھیلی۔

مشیر کے علاوہ کپتان ادے سہارن نے 75 رنز بنائے۔ اس رفتار کے ساتھ ٹیم انڈیا نے 50 اوور میں 7 وکٹ کے نقصان پر 301 رن بنائے۔ اس لیے اب آئرلینڈ کو جیت کے لیے 302 رنز کا چیلنج درپیش ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading