عمران خان کی مودی سے اپیل

اسلام آباد۔ 25 فبروری ۔وزیراعظم عمران خان نے ہندوستان سے امن قائم کرنے کا ایک اور موقع دینے کی اپیل کرتے ہوئے یقین دلایا ہے کہ پلوامہ حملے کے سلسلے میں اگر مناسب ثبوت دیئے جاتے ہیں تو ان پر فوری کارروائی کی جائےگی۔ ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی کے ایک دن پہلے بیان کے جواب میں پاکستانی وزیراعظم نے پیر کو امن بحال کرنے کا ایک اور موقع دینے کی اپیل کرتے ہوئے یہ یقین دلایا ہے۔جموں و کشمیر کے پلوامہ میں جیش محمد کے فدائین حملے میں مرکزی ریزرو پولیس فورس کے 44جوانوں کے شہید ہونے کے بعد پاکستان مسلسل بیک فٹ پر ہے۔ قابل ذکر ہے کہ نرےندر مودی نے کہا تھا کہ اگر وہ (عمران خان)پٹھان ہیں تو اپنی باتوں پر قائم رہیں۔روزنامہ ’ڈان‘ کے مطابق پاکستان کے پی ایم او کی جانب سے جاری بیان کے مطابق،”وزیراعظم عمران خان اپنی زبان پر قائم ہیں کہ اگر ہندوستانی کارروائی کے قابل خفیہ اطلاع دیتا ہے تو ہم لوگ فوری طورپر کارروائی کریں گے “۔خطے میں استحکام کی بحالی کے سلسلے میں پاکستان کی عہد بندی کو دہراتے ہوئے عمران خان نے نرےندرمودی سے امن بحالی کا ایک اور موقع دینے کی بھی اپیل کی ہے ۔درےں اثناءپاکستان کے سابق فوجی ڈکٹےٹر رےٹائرڈ جنرل پروےز مشرف نے ہندوستان سے نےوکلےئر جنگ کی باتوں کو بکواس قرار دےتے ہوئے کہا کہ اگر پاکستان ہندوستان پر اےک اےٹم بم سے حملہ کرے تو حکومت ہند جوابی کارروائی 20 بموں کے ساتھ کرتے ہوئے ہمارا خاتمہ کرسکتی ہے ۔ انھوں نے کہا کہ ےہ اتنی سادہ بات نہےں ہے ۔ اس لب و لہجہ مےں بات نہ کرےں، ہمےشہ فوجی حکمت عملی اختےار کی جائے ۔ جنرل پروےز مشرف فی الحال دوبئی مےں خود ساختہ جلاوطنی کی زندگی گذار رہے ہےں ۔ انھوں نے اےک پرےس کانفرنس کے دوران اےک سوال کا جواب دےتے ہوئے جمعہ کی شام دوبئی مےں ےہ بات کہی تھی جبکہ 14 فبروری کو جےش محمد پاکستان کے خودکش حملہ کے بعد دونوں ممالک کی کشےدگی مےں اضافہ ہوگےا ہے ۔ جنرل مشرف 1999 ءسے 2008 ءتک پاکستان پر حکمرانی کرچکے ہےں۔ انھوں نے روزنامہ ’ڈان‘ کی خبر کے بموجب نےوکلےئر جنگ کی باتوں کو بکواس قرار دےا اور کہاکہ اگر پاکستان ہندوستان پر اےک اےٹم بم سے حملہ کرے تو پڑوسی ملک ہمےں 20 بموں سے ختم کرسکتا ہے ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading