ناندیڑ:(ورق تازہ نیوز)قرآن پاک کے حفظ و ضبط اور حفاظت و صیانت کا مبارک سلسلہ عہد نبوی سے متواترطور پر چلا آرہا ہے ۔ دور حاضر تک کوئی ایسا دور نہیں گزرا جس میں حافظ قرآن نہ پائے جاتے ہوں ،ہر قرن اور ہر صدی میں ہزاروں لاکھوں حافظ قرآن پائے جاتے رہے اور قیامت تک ان شاءاللہ پائے جاتے رہیں گے ۔لیکن حفاظ کرام کی اس ازدہام کثیر میں چند ہی حافظ ایسے ملیں گے جنہوں نے ایک نشست میں پور ا قرآن پاک سنانے کی سعادت حاصل کی ہو ۔مگر بحمدہ تعالیٰ مراٹھواڑہ کی مرکزی درسگاہ دار العلوم غریب نواز ناندیڑ میں آج کئی سالوں سے یہ سلسلہ جاری ہے کہ ہونہار اور باذوق طلباءہر سال ایک نشست میں قرآن مقدس سنا رہے ہیں ۔اسی روایت کو آگے بڑھاتے ہوئے اس سال دار العلوم ہذا کے ایک باذوق ،محنتی اور ہونہار طالب علم حافظ محمدتراب الدین بن عنایت الدین (کوپرگاہ نظام آباد ) نے ایک نشست میں پورا قرآن پاک زبانی سنایا۔واضح رہے کہ ۳۲فروری ۹۱۰۲ ء بروز ہفتہ صبح ۶بجکر ۰۴منٹ سے استاذ محترم حضرت قاری محمدتوفیق صاحب استاذ دارالعلوم ہذا نے قرآن پاک سننا شروع کیا اور بیچ میں ضروری وقفے کے ساتھ بحمدہ تعالیٰ رات ۷بجکر ۵۳منٹ پر قرآن پاک مکمل ہوا ،جس کے بعد ایک مجلس رکھی گئی جس میںبچے کی گل پوشی ،کی گئی اور نقدی انعامات سے نوازا گیا۔خیال رہے کہ سماعت قرآن کریم کے لئے حضرت حافظ وقاری عبد الرشید صاحب استاذ دار العلوم غوثیہ رضویہ ،حضرت حافظ وقاری ابو الخیر صاحب خطیب و امام مسجد احمد کوپر گاہ نظام آباد خصوصی طور سے مدعو تھے ۔اورحضرت مفتی منشاد احمد مصباحی صدر المدرسین دار العلوم ہذا ،مولانا عبدالرحمن قادری ،قاری راقب امجدی ،حافظ ایوب رضوی،حافظ عالم قادری و حافظ سالم القادری صاحبان و اراکین کمیٹی و دیگر باشندگان شہر نے بھی گاہ بگاہ حاضر ہو کر قرآن پاک سماعت فرمایا ۔دار العلو م کے صدر المدرسین ،جملہ اساتذہ¿ کرام اور انتظامیہ حضرات بچے کے روشن مستقبل کے متمنی اور ترقی کے لئے دعا گو ہیں