عظیم اتحاد: یوپی میں ایس پی۔ بی ایس پی 37۔37 سیٹوں پر لڑیں گے’ کانگریس کو بس دو سیٹیں

لکھنو ۔5۔جنوری ۔لوک سبھا انتخابات میں یوپی میں مل کر لڑنے پر ایس پی اور بی ایس پی میں اتفاق ہو گیا ہے۔ ایس پی صدر اکھلیش یادو اور بی ایس پی سربراہ مایاوتی نے اتحاد کے تحت سیٹوں کے بنٹوارے کو منظوری دے دی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ مایاوتی کے دہلی کے تیاگ راج مارگ پر واقع گھر پر اکھلیش یادو کے ساتھ میٹنگ ہوئی۔ میٹنگ کے دوران ایس پی اور بی ایس پی سربراہ مایاوتی کے درمیان اتحاد پر مہر لگانے کے ساتھ ہی سیٹوں کی تعداد کو بھی منظوری دے دی۔ذرائع کے حوالے سے خبر ہے کہ ایس پی اور بی ایس پی 37۔37 سیٹوں پر اپنے امیدوار کھڑے کریں گے۔ دو سیٹیں راشٹریہ لوک دل کیلئے (ممکنہ طور پر اجت سنگھ اور جینت چودھری ) کیلئے چھوڑی جائے گی۔ دو سیٹیں عظیم اتحاد کے دیگر ساتھیوں (ممکنہ طور پر اوم پرکاش راج بھر کی پارٹی ) کیلئے چھوڑی جائیں گی۔ اس جے تحت راہل گاندھی کیلئے امیٹھی اور سونیا گاندھی کیلئے رائبریلی سیٹ چھوڑی جائیں گی، دیگر سیٹوں پر ایس ہی اور بی ایس پی اتحاد اپنے امیدوار اتاریں گے

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading