یوتھ کانگریس کے مبصر یرشانت اگلے اور آصف شیخ رشید کا اظہارخیال
مالیگاؤں شہر (ضلع) یوتھ کانگریس سینٹرل حلقۂ اسمبلی کی جانب سے 10,جنوری بروز جمعرات کو شام میں 7,بجے نوری ٹاور مچھلی بازار میں ایک استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں انڈین یوتھ کانگریس کے قومی صدر عالیجناب کیشو چند یادو، نائب صدر بی۔ شرینواس ،مہاراشٹر یوتھ کانگریس کے نگراں منیش چودھری،پرتیبھا رگھوونشی، کرشناالینیرو کے علاوہ کانگریس اقلیتی سیل کے قومی صدر ڈاکٹر ندیم جاوید اور مہاراشٹر پردیش یوتھ کانگریس کے صدر ستیہ جیت تانبے
نریندر مودی کے ذریعہ ہر سال دوکروڑ بیروزگار نوجوانوں کو نوکری کا جھانسہ،رافیل خریدی میں کی گئی مبینہ بدعنوانی، گئو رکھشا قانون کی آڑ میں ماب لنچنگ اور ہجومی تشدد، مبہم ٹیکسٹائیل پالیسی کے تحت پاورلوم صنعت،اسپننگ ملس اور بنکروں کی تباہی اور صنعت کے نقصانات،تین طلاق معاملہ میں کانگریس کی واضح پالیسی، نوٹ بندی اور جی ایس ٹی کے نفاذ سے ہونیوالی تباہ کاریوں پر مدلل اور مفصل طریقہ سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے نوجوانوں میں بیداری کی لہر پیدا کریں گے اس موقع پر 4,جنوری بروز جمعہ کو یوتھ کانگریس کے مبصرین پرشانت اگلے، سوپنیل پاٹل اور محترمہ کلیانی رانگولی تشریف لائے تھے.

اس استقبالیہ تقریب کی صدارت صدر شہر کانگریس اور میونسپل میئر جناب شیخ رشید صاحب انجام دیں گے جبکہ قائد نسل نو آصف شیخ رشید صاحب اور ڈاکٹر تشار شیواڑے بھی رونق اسٹیج ہوں گے ناسک ضلع یوتھ کانگریس کے مبصرپرشانت اگلے اوررکن اسمبلی آصف شیخ رشید نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے شہر کے نوجوانوں سے اس کرانتی یاترا میں شانہ بہ شانہ شریک رہنے کی گذارش کی کہ احباب کیساتھ شرکت فرما کر کامیابی سے ہمکنار کریں
واضح رہے کے یوا کرانتی یاترا کی کامیابی کیلئے یوتھ کانگریس کے صدر فاروق احمد ساگر اور جنرل سکریٹری امتیاز کمال کی سرپرستی میں ایک استقبالیہ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو یوتھ کانگریس کے سبھی ذمہ داران کو ساتھ لیکر اسے کامیاب کریں گےایسی یریس ریلیز کانگریس ترجمان صابر گوہر اور یوتھ ترجمان نوید پریم نے مشترکہ طور پر جاری کی.