عصمت ریزی کے واقعات سے نمٹنے گائیوں کی پوجا

عصمت ریزی کے واقعات سے نمٹنے گائیوں کی پوجا

حیدرآباد۔ 23 جون (سیاست نیوز) ہندوستان میں کمسن لڑکیوں کی عصمت ریزی کے واقعات کے انسداد کیلئے حیدرآباد ایک پجاری نے آج چلکور بالا جی مندر میں گائیوں کی ’خصوصی پریکرما پوجا‘ کی۔ پجاری رنگاراجن نے کہا کہ ’’کسی بھی قسم کی آفات کو ٹالنے اور بحران سے نمٹنے کا ایک صدیوں قدیم طریقہ گاؤ پوجا ہے چنانچہ ہم نے کمسن بچوں کی عصمت ریزی کے واقعات کے خاتمہ کیلئے خصوصی پوجا کا منصوبہ ہے‘۔ پجاری رنگاراجن نے کہا کہ ’تین گائیوں کے بالاجی مندر کے مقدس مقام کے اطراف تین چکر لگائے جائیں گے، یہ تین پریکرما کے الفاظ دراصل اعمال اور افکار کی نمائندگی کرتے ہیں۔ اس پوجا کا مقصد عصمت ریزی جیسی بداعمالی اور بدذہنی سے اجتناب ہے‘۔

Read More – یہ ایک سینڈیکیڈیڈ فیڈ ہے ادارہ میں اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. بشکریہ سیاست ڈاٹ کام-

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading