عالمی کپ: آسٹریلیا کی ویسٹ انڈیز پر 15 رنز سے جیت
ناٹنگھم: آٹھویں نمبر کے بلے باز کولٹر نائل (92 رن) کی اپنے کریئر کی سب سے بڑی اننگ اور سابق کپتان اسٹیون اسمتھ (73) کے ساتھ ان کی ساتویں وکٹ کے لیے 102 رن کے اہم اشتراک کے بعد تیز گیندباز مشیل اسٹارک (46 رن، 5 وکٹ) کی زبردست گیند بازی کے دم پر گذشتہ چیمپیئن آسٹریلیا نے عالمی کپ مقابلے میں ویسٹ انڈیز کو جمعرات کے روز 15 رن سے شکست دے کر مسلسل دوسری جیت درج کی ہے۔
کولٹر نائل (92) اور اسٹیون اسمتھ (73) نے آسٹریلیا کو مصیبت کی گھرڑی سے نکال کر 49 اوور میں 288 رن کی مضبوط صورتحال میں پہنچادیا اور آسٹریلیا نے پھر ویسٹ انڈیز کے چیلنج کو 9 وکٹ پر 273 رن پر روک دیا۔ آسٹریلیا نے افغانستان کو شکست دینے کے بعد ویسٹ انڈیز کو شکست دی ہےجبکہ پاکستان کو ہرانے والی ویسٹ انڈیز کوپہلی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ویسٹ انڈیز نے آسٹریلیا کو شروعاتی گرفت سے نکلنے کا موقع دے کر میچ ہاتھ سےگنوا بیٹھا۔
واضح رہے کہ آسٹریلیاکے بلے باز کولٹر نائل نے 92 رن بنا کر عالمی کپ کی تاریخ میں آٹھویں نمبر کے بلے باز کا یہ سب سے بڑا اسکور کیا ہے۔ یہ ون ڈے کرکٹ میں آٹھویں اور اس سے نیچے کسی بلے باز کا دوسرا مشترکہ طور پر سب سے بڑا اسکور ہے۔
ویسٹ انڈیز کو 256 پر لگا نواں جھٹکا
ویسٹ انڈیز کے 256 کے مجموعی اسکور پر 9 کھلاڑی پویلین لوٹ چکے ہیں۔ ویسٹ انڈیز کا نواں وکٹ شیلڈن کوٹریل کے طور پر گرا جنہیں مشیل کوٹریل نے بولڈ آؤٹ کر دیا۔ فی الحال 48 اوور کے بعد ویسٹ انڈیز کا اسکور 256 رنز ہے اور جیت کے لئے 9 گیندوں میں 33 رنز درکار ہیں۔
ویسٹ انڈیز کو 252 کے اسکور پر لگا آٹھواں جھٹکا
مشیل اسٹارک نے ویسٹ انڈیز کے 252 کے مجموعی اسکور پر بریتھویٹ اور ہولڈر کو آؤٹ کر کے ویسٹ انڈیز کو مشکل میں ڈال دیا ہے۔ ویسٹ انڈیز کو جیت کے لئے ابھی بھی 24 گیندوں میں 37 رنز درکار ہیں۔
ویسٹ انڈیز کے 216 پر 6 کھلاڑی آؤٹ
ویسٹ انڈیز کا چھٹا وکٹ آندرے رسیل کے طور پر گرا انہوں نے 15 رنز کا تعاون کیا۔ انہیں مشیل اسٹاک کی گیند پر گلین میکسویل نے کیچ کیا۔ ویسٹ انڈیز کو اب جیت کے لئے 66 گیندوں میں 72 رنز درکار ہیں۔
ویسٹ انڈیز کے 190 پر 5 کھلاڑی آؤٹ
آسٹریلیا کی طرف سے دئے گئے 289 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز نے 5 وکٹ کھو دئے ہیں۔ ویسٹ انڈیز کا پانچواں وکٹ شائی ہوپ کے طور پر گرا۔ انہوں نے 68 رنز کا تعاون کیا اور وہ کمنس کی گیند پر عثمان خواجہ کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔
ویسٹ انڈیز کا اسکور فی الحال 38 اوورز کے بعد 210 رنز ہے اور کریز پر ہولڈر اور رسیل موجود ہیں۔
آسٹریلیا کے 288 رنز کے جواب میں ویسٹ انڈیز 173/4
آسٹریلیا کی طرف سے دئے گئے 289 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی شروعات خراب رہی اور دو کھلاڑی سستے میں آؤٹ ہو گئے۔ سات کے مجموعی اسکور پر ٹیم کو پہلا جھٹکا ایون لوئس (1) کے طور پر لگا۔ اس کے بعد کرس گیل بھی چلتے بنے۔ اس کے بعد ویسٹ انڈیز کی اننگ کو شائی ہوپ اور نکولس پورن نے سنبھالا۔ اسی درمیان جامپا نے پورن کو 40 کے اسکور پر آؤٹ کر دیا۔ چوتھے وکٹ کے طور پر شیمرون ہیٹ مائیر کا وکٹ گیا وہ رن آؤٹ ہو گئے۔
فی الحال ویسٹ انڈیز کا اسکور 33 اوور کے بعد 4 وکٹ کے نقصان پر 186 رنز ہے، ویسٹ انڈیز کو جیت کے لئے 103 رنز اور بنانے ہیں جبکہ اس کے 4 کھلاڑی پویلین لوٹ چکے ہیں۔
كولٹر نائل اور اسمتھ نے آسٹریلیا کوبحران سے باہر نکالا
ناٹنگھم: آٹھویں نمبر کے بلے باز ناتھن كولٹر نائل نے 92 رنز کی اپنے کریئر کی بہترین اننگز کھیلتے ہوئے سابق کپتان اسٹیون سمتھ (73) کے ساتھ ساتویں وکٹ کے لئے 102 رنز کی اہم شراکت کرکے گزشتہ چمپئن آسٹریلیا کو ورلڈ کپ مقابلہ میں جمعرات کو بحران سے باہر نکال کر ویسٹ انڈیز کے خلاف 49 اوور میں 288 رن کی مضبوط پوزیشن میں پہنچا دیا۔
برطانیہ میں جاری کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کے دسویں میچ میں آسٹریلیا کی ٹیم نے ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو 289 رنز کا ہدف دیا۔
کیربیائی گیند بازوں نے میچ کے ابتدا ہی سے تباہ کن بالنگ کرتے ہوئے آسٹریلیائی ٹیم کو دباؤ میں لئے رکھا۔
آسٹریلیا کی بیٹنگ لائن کو ابتدا سے ہی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور صرف 38 کے اسکور پر اس کے چارکھلاڑی آؤٹ ہوگئے، جن میں کپتان ایرون فنچ 6 ، عثمان خواجہ 36 اور ڈیوڈ وارنر 3 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ گلین میکس ویل کھاتہ کھولے بغیر پویلین لوٹ گئے۔
79رنز پر آسٹریلیا کی پانچویں وکٹ گری جس کے بعد اسٹیوون اسمتھ اور ایلکس کیری نے ٹیم کا اسکور ایک 147 تک پہنچایا بعد ازاں کیری 45 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔
ان کے آؤٹ ہونے لے بعد اسمتھ اور کولٹر نائل نے ٹیم کے اسکور میں بہترین اضافہ کے لئے بھرپور کوششوں کا آغاز کیا تاہم ویسٹ انڈیز کے بالر نے اسمتھ کا شکار کیا وہ 73 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
اس کے بعد بریتھ وائٹ نے تین آسٹریلیائی کھلاڑیوں کمنز، کاؤلٹر نیلی اور اسٹارک کی وکٹیں حاصل کیں۔آسٹریلیا کی پوری ٹیم 49 اوورز میں 288 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور ویسٹ انڈیز کو جیتنے کے لیے 289 رنز کا ہدف دیا۔اس سے قبل ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کے خلاف فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
ناٹنگھم میں کھیلے جارہے میچ میں ویسٹ انڈیز کے کپتان جیسن ہولڈر نے ٹاس جیت فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو میچ کے ابتدائی اوورز میں سود مند ثابت ہوا۔ ورلڈ کپ 2019 کے پوائنٹس ٹیبل کے مطابق ویسٹ انڈیز نے اب تک ایک میچ کھیلا ہے اور وہ اس میں کامیاب رہی جس کے بعد وہ 2 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر دوسرے نمبر پر ہے جبکہ آسٹریلیا ایک میچ میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد 2 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر تیسرے نمبر پر ہے۔
جس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلے کی توقع کی جارہی تھی۔ کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کی ویب سائٹ کے مطابق او ڈی آئی رینکنگ میں آسٹریلیا پانچویں جبکہ ویسٹ انڈیز آٹھویں نمبر پر ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ہونے والے گذشتہ میچز کی بات کی جائے تو دونوں ٹیموں کے درمیان ہونے والے آخری 5 میچز میں سے 4 میں آسٹریلیا جبکہ ایک میچ میں ویسٹ انڈیز نے کامیابی حاصل کی۔
– Source بشکریہ قومی آواز بیورو—
