عالمی ادراہ صحت کا بھارت میں آیوروید کا عالمی مرکز بنانے پر زور

نئی دہلی: مرکزی وزیر صحت ہرش وردھن نے جمعہ کے روز کہا کہ عالمی ادارۂ صحت (آیو ڈبلیو ایچ او) روایتی طبی نظام کو فروغ دینے کے لئے ہندوستان میں آیور وید کا عالمی مرکز قائم کرنا چاہتا ہے, ڈاکٹر ہرش وردھن نے پتنجلی کی کورونا کی دوا کورو نل کو جاری کر نے کے موقع پر یہاں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی ادارۂ صحت کے سربراہ نے گزشتہ دنوں بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی سے آیور وید کو فروغ دینے کے سلسلے میں بات کی تھی جس میں انہوں نے ہندوستان کو اس کا عالمی مرکز بنانے پر دیا۔انہوں نے کہا کہ سنہ 2000 میں عالمی ادارۂ صحت کا ایک اجلاس جاپان میں منعقد ہوا ، جس میں 21 ویں صدی میں طبی ہدف کو حاصل کرنے میں روایتی طبی نظام اہم بتایا گیا تھا ۔ اس کے لئے آیورویدک طریقۂ علاج کو فروغ دینے اور اس پر سائنسی تحقیق پر زور دینے کی سفارش کی گئی تھی..

Leave a comment