ممبئی:طوفان نسرگ ممبئی پہنچ کر کمزور پڑ گیا ہے اور کئی مقامات پر درخت گرنے اور مکانات کو نقصان پہنچنے کے علاوہ کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ تیز ہواؤں اور بارش کی وجہ سے جو مالی نقصان پہنچا ہے اس کا اندازہ لگایا جانا ابھی باقی ہے اور لینڈ فال کے بعد کے حالات کا اب جائزہ لیا جانا شروع ہو گیا ہے۔ اس درمیان این ڈی آر ایف کی ٹیم راحت رسانی کے کام میں مصروف ہو گئی ہے۔