ضلع پریشد تھانے کی جانب سے "پلاسٹک فری گاؤں” مہم کا آغاز

ضلع پریشد تھانے کی جانب سے "پلاسٹک فری گاؤں" مہم کا آغاز

تھانے (آفتاب شیخ)

ماحولیاتی تحفظ اور دیہی صفائی کو فروغ دینے کے مقصد سے ضلع پریشد تھانے کی جانب سے "پلاسٹک فری گاؤں" کی اہم مہم کا آغاز آج سے کیا گیا۔ یہ مہم 5 جون 2025، یومِ ماحولیات تک جاری رہے گی، جس میں دیہی علاقوں میں عوامی شعور اجاگر کرنے کے لیے متعدد سرگرمیاں انجام دی جائیں گی۔

مہم کا آغاز ماحولیاتی عہد لے کر کیا گیا، اور ضلع پریشد نے عوام، خصوصاً دیہی علاقوں میں رہنے والوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

چیف ایگزیکٹیو آفیسر چھایا دیوی شیسودے نے کہا، "پلاسٹک سے پاک گاؤں کا خواب تبھی پورا ہو سکتا ہے جب ہر سطح پر اجتماعی کوششیں ہوں۔ ماحول کا توازن برقرار رکھنے کی ذمہ داری ہر شہری کی ہے۔ یہ مہم محض ایک پہل نہیں بلکہ ضلع پریشد کا پختہ عزم ہے۔"

پرمود کالے، سربراہ رورل واٹر سپلائی و سینی ٹیشن محکمہ نے بتایا کہ اس مہم کے تحت "ماہواری کے انتظام کا دن" اور "ون ارتھ، ون ہیلتھ" جیسے تھیم پر مبنی پروگراموں کے ذریعے اسکولوں، آنگن واڑیوں اور ہیلتھ سینٹروں میں خواتین اور لڑکیوں کو صفائی و صحت کے تعلق سے بیدار کیا جائے گا۔

مہم کے دوران مختلف اہم سرگرمیاں انجام دی جائیں گی۔ 22 مئی کو ماحولیاتی عہد لیا جائے گا اور عوامی بیداری کے لیے ریلیاں نکالی جائیں گی۔ 28 مئی کو "ماہواری کے انتظام کا دن" منایا جائے گا، جس میں اسکولوں میں نوعمر لڑکیوں کو صفائی اور صحت سے متعلق رہنمائی فراہم کی جائے گی۔ 29 مئی کو "تھیم ون ارتھ، ون ہیلتھ" کے تحت یوگا اور دیگر صحت سے متعلق سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ، گرام سبھاؤں، ریلیوں، نمائشوں، خواتین سیلف ہیلپ گروپس اور نوجوانوں کی شرکت سے کئی تخلیقی پروگرام ترتیب دیے جائیں گے، جن کا مقصد دیہی عوام میں پلاسٹک سے پاک ماحول کی اہمیت اجاگر کرنا ہے۔
1

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading