ضلع احمدنگر کے چار افراد کے قتل کے معاملے میں جلگاؤں سے پانچ افراد گرفتار

سستا سونا خریدنے کی لالچ ‘روپیوں کا بیگ لےکر فرار ہوتے وقت دونوں گروہ نے ایک دوسرے پر کیا حملہ

     جلگاؤں ( نامہ نگار )دو کلو سونا تین لاکھ روپیۓ میں لینے کی لالچ میں ویسا پور (تعلقہ شری گوندا ضلع احمدنگر ) یہاں کے چار افراد کے قتل کے معاملے میں جلگاؤں کے پانچ افراد کو گذشتہ سنیچر کو پولیس نے گرفتار کیا۔نریش عرف بالا جگدیش سونونے (عمر ٢٢ ) ، پریم راج رمیش پاٹل (عمر ٢٢ ) ، یوگیش موہن ٹھاکور (عمر ٢٢ ) ،کلپنا کیشور سپکالے (عمر ٤٠ ) ، اور آشا بائ جگدیش سونونے (عمر ٤٢ )( سبھی رہائش ہری وٹھل نگر جلگاؤں) اس طرح گرفتار کۓ گۓ مشتبہ ملزمین کے نام ہے۔انھوں نے ناتیک کنجی لال چوہان (عمر ٤٠ ) ، شردھر  کنجی لال چوہان (عمر ٣٥ )  ، ناگیش کنجی لال چوہان( عمر ٤٠ ) ، (سبھی کی رہائش سوریگاؤں تعلقہ شرگوندا) ، اور لمبیا ہابریا کالے (عمر ٢٢ )،(رہائش دیولگاؤں سیدھی تعلقہ احمد نگر ) ان کا قتل کیا ہے پولیس جانچ سے انکشاف ہوا ہے۔

شری گوندا تحصیل کے سریش نام کے شخص نے جلگاؤں کے نریش کو فون کیا تھا۔کہ کھود کام میں سونا  ملا ہے۔سونا بہت ہی کم قمت میں فروخت کرنا ہے۔اگر خریدنا ہوتو شری گوندا آؤ۔اس طرح نریش سے کہا گیا تھا۔اس کے بعد نریش کے پڑوس میں رہنے والے پریم راج ، یوگیش ، کلپنا اور آشا بائ انھیں اعتماد میں لیا۔ان تمام نے تین لاکھ روپیۓ جمع کرکے نجی گاڑی سے شری گوندا پہنچے ،یہاں سے ویسا پور پھاٹا پر بولایا۔یہاں پر پہلے ہی سے خفیہ طور پر بیٹھے ہوۓ چوہان برادران و دیگر نے پیسوں کی بیگ چھین کر بھاگنے کی کوشش کی۔اس سے دونوں گروپ میں مارپیٹ ہوئ ۔اسی میں جلگاؤں کے پانچوں نے چاقو سے چاروں کا قتل کیا۔اس کے بعد یہ  جلگاؤں میں فرار ہوکر آگۓ۔اسی دوران مارپیٹ کے وقت ایک کا اے ٹی ایم کارڈ جاۓ واردات پر گرا۔جو   پولیس کوملا اور واردات کی جانچ سے تلاش عمل میں آئ۔اسی دوران قتل کرنے کے بعد پانچوں ملزم جسے جو سواری ملی اس سے جلگاؤں فرار ہوگۓ۔

واپسی کے سفر میں انھوں نے واردات میں استعمال کۓ ہوۓ ہتھیار کننڈ گھاٹ میں پھینک دۓ۔اپنے پاس کے تین لاکھ چھین لینے میں ہوۓ تنازعے میں سامنے والے گروہ نے جان لیوا حملہ کیا۔اس کے جواب میں ان پر حملہ کیاگیا جس میں ان کی جان گئ ۔اس طرح کا اقبالی بیان گرفتار مشتبہ نے دیا۔واردات میں استعمال کۓ گۓ ہتھیار تلاش کرنےکےلۓ احمد نگر کی پولیس کننڈ گھاٹ گئ تھی۔جلگاؤں اور احمدنگر پولیس ضلع ایس پی کے تال میل سے مشتبہ ملزم گرفت میں۔احمد نگر پولیس ایس پی اکھیلیش کمار سنگھ انھوں نے جلگاؤں ضلع ایس پی ڈاکٹر پنجاب راؤ اگلے  ان سے رابطہ کرکے ملزم اور واردات کی معلومات دی۔دونوں اعلی افسران کے تال میل سے اس  واردات کی جانچ کی ذمداری احمد نگر مقامی کرائم برانچ کے پولیس انچارج دلیپ پوار و جلگاؤں کے انچارج باپو روہم انھیں سونپی گئ۔احمد نگر ڈپٹی انچارج گنیش انگلے ،وشواس بیرڈ ،وشال دلوی ،سندیپ دردلے ،رویندر گھونگاسے اور سنمبھاجی کوتکت ان کا دستہ گذشتہ جمعہ کو جلگاؤں پہنچا۔پولیس انچارج باپو روہم انھوں نے جرم کی سنگینی کو دیکھتے ہوۓ سنجۓ سپکالے ،سدھاکر امبھورے ،وجۓ سنگھ پاٹل ،شرد بھالے راؤ جیتیندر پاٹل ،اشرف شیخ اور الکا شیندے پر مشتمل دستے نے احمد نگر کے دستے کے ساتھ تعاون کیا۔