عید کے موقع پر صدر جمہوریہ رام ناتھ كووند، نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو اور وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کے عوام کو عید الفطر کی مبارکبا د پیش کیں ۔
مسٹر كووند نے ٹویٹ کیا’’تمام ہم وطنوں، خاص طور سے ملک اور بیرون ملک کے ہمارے مسلمان بھائیوں اور بہنوں کو عید مبارک۔ رمضان کے مقدس مہینے کے اختتام کا یہ تہوار احسانات اور بھائی چارے کے جذبے میں ہمارے ایمان کو مضبوط بناتا ہے۔ یہ پر مسرت دن ہم سب کے کنبوں میں خوشیاں، امن اور خوشحالی لائے‘‘۔
تمام اہل وطن، بالخصوص ملک و بیرون کے مسلم بھائیوں اور بہنوں کو عید کی پر خلوص مبارک باد۔ عید الفطر کا یہ تہوار صدقہ خیرات اور بھائی چارے میں ہمارے بھروسہ کو پختہ کرتا ہے۔ میں امید کرتا ہوں کہ یہ خوشی کا موقع ہم سب کی زندگیوں کو شادمانی اور خوشحالی سے بھر دے۔
— President of India (@rashtrapatibhvn) June 5, 2019
مسٹر نائیڈو نے ٹویٹر پر اپنے مبارکبادی پیغام میں لکھا’’عید الفطر کے مقدس موقع پر ملک کے باشندوں کو میری مبارکباد ۔یہ تہوار ایشور کے تیئں پختہ ایمان ،اعتقاد اور معاشرے میں محبت ،خیالات اور اعمال کی پاکزگی کی علامت ہے۔مسٹر مودی نے ٹویٹ کیا’’عید الفطر کی مبارکباد ‘‘۔
ईद उल फित्र के पावन अवसर पर देशवासियों को मेरी शुभकामनाएं। यह पर्व ईश्वर के प्रति दृढ़ आस्था और विश्वास, समाज में करुणा और विचारों तथा कर्म की शुचिता का प्रतीक है।#EidUlFitr#EidMubarak
— VicePresidentOfIndia (@VPSecretariat) June 5, 2019
وزیر اعظم نے ٹویٹر پر اپنا دستخط کیا ہوا ایک مبارکبادی خط بھی پوسٹ کیا ہے جس میں انہوں نے لکھا’’عید الفطر کے پر مسرت موقع پر سب کو مبارک با د ۔خدا کرےیہ دن خصوصی ہمارے معاشرے میں ہم آہنگی، رحم دلی اور امن کے جذبات کو فروغ دے ۔ ہر کس وناکس کی زندگی مسرتوں سے ہمکنار ہو ‘‘۔
Have a blessed Id-ul-Fitr. pic.twitter.com/71R9GMW3Tf
— Narendra Modi (@narendramodi) June 5, 2019
– Source بشکریہ قومی آواز بیورو—