ملک بھر میں عید کا مقدس تہوارجوش و خروش کے ساتھ منایا جا رہا ہے

عام انتخابات کی ہنگامہ کے بعد آج ملک بھر میں عید کا مقدس تہوارجوش و خروش کے ساتھ منایا جا رہا ہے، ملک بھر میں آج صبح عید کی نماز پڑھی گئی اور دہلی، بھوپال، جموں و کشمیر، مہاراشٹر سمیت ملک بھر میں عید کی نام نماز پڑھ کر آپس میں گلے لگ کر ایک دوسرے کو مبارکباد دی۔

عید کا لفظ عربی زبان سے ماخوذ ہے جس کے معنی خوشی، جشن، فرحت اور چہل پہل کے ہیں۔ فطر کا لفظ کئی معنوں میں استعمال ہوا ہے ، جن میں اختتام اور نیا آغاز عید سے موسوم کیے جاتے ہیں۔ عید الفطر کے دن روزوں کا سلسلہ ختم ہوتا ہے، اس روز اللہ تعالٰیٰ بندوں کو روزہ اور عبادتِ رمضان کا ثواب عطا فرماتے ہیں، لہذا اس تہوار کو عید الفطر قرار دیا گیا ہے۔

عید الفطر کی رسموں میں مسلمانوں کا آپس میں بغل گیر ہوکر ’’عید مبارک‘‘ کہنا اور گرم جوشی سے ایک دوسرے سے نہ صرف ملنا اور رشتہ داروں اور دوستوں کی آؤ بھگت کرنا شامل ہیں۔ علاوہ ازیں بڑ ے بوڑھے بچے اور جوان نت نئے کپڑے زیب تن کرتے ہیں اور خوشی کا اظہار کرتے ہیں، ایک دوسرے کی دعوت کرتے ہیں، مختلف قسم کے کھانے پکائے جاتے ہیں اور جگہ جگہ میلے ٹھیلے منعقد ہوتے ہیں ؛ جن میں اکثر مقامی زبان اور علاقائی ثقافت کا عنصر بھی شامل ہوتا ہے۔

صدر جمہوری رام ناتھ كووند نے عیدالفطر پر ہم وطنوں کو مبارک باد دی اور معاشرے میں بھائی چارہ اور باہمی افہام و تفہیم بڑھنے کی خواہش کی۔

Source بشکریہ قومی آواز بیورو—

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading