شیوسینا رکن اسمبلی نےکنگنا رناوت کے خلاف مراعات شکنی کا نوٹس پیش کیا

ممبئی ، 14 دسمبر (یو این آئی) شیو سینا رکن اسبلی پرتاپ سرنائک نے آج یہاں فلم۔اداکارہ کنگنا رناوت کے خلاف مراعات شکنی کا نوٹس
مھاداشٹرا قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر نانا بھاو پاٹولے کے دفتر میں پیش کر دیا ہے۔ودھان بھون کے احاطےمیں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سرنائک نے کہا کہ انہوں نے اداکارہ کی جانب سے ٹویٹر پر جھوٹی خبریں ٹویٹ کرنے کے خلاف اسپیکر دفتر میں نوٹس پیش کیا ہے
اپنے ٹویٹر پیغام میں کنگا نے سرنائک کے دفتر میں محکمہ ای ڈی کے چھاپے ماری کے دوران پاکستانی کریڈٹ کارڈ ضبط کئے جانے کا انکشاف کیا تھا.


سرنائک نے کنگا کے الزامات کی سخت لفظوں میں تردید کرتے ہوے کہا کہ "غلط خبروں کے زریعے ان کی عوامی شبیہہ کو منسخ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔سینا رکن اسمبلی نے کہا کہ 24 نومبر کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے ان کے دفاتر پر چھاپہ مارا تھااور اس معاملے کی تحقیقات جاری ہے جبکہ وہ اور ان کے کنبہ افراد تحقیقات میں تعاون کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ای ڈی چھاپوں کے دوران اس کے قبضے میں کوئی غیر قانونی چیز نہیں ملی تھی

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading