شرجیل امام کی حمایت میں نعرےبازی کےخلاف پولیس کی بڑی کاروائی

ممبئی :یہاں ممبئی میں شرجیل امام کی حمایت میں کی گئی نعرےبازی کےخلاف پولیس نےبڑی کاروائی کی ہے۔پولیس نےتقریباً51 افرادکےخلاف غداری کامقدمہ درج کیاہے۔ان میں ملزمین میں سماجی کارکن اروشی چوڑاوالا بھی شامل ہے۔جن کےخلاف غداری کاکیس ہے

اس معاملےمیں آزاد میدان پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیاگیاہے۔بتادیں کہ ایک فروری کوآزاد میدان میں ممبئی پرائڈ سولیڈیریٹی گیدرنگ پروگرام کاانعقاد کیاگیاتھا۔الزام ہے کہ اس پروگرام میں غداری کے الزام میں گرفتار ملزم شرجیل امام کی حمایت میں قابل اعتراض نعرے بازی کی گئی تھی۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading