شاہد آفریدی نے سینئر کرکٹرز پر اپنے الزامات پر صفائی دی، کیا کہاپڑھئے

کراچی ۔پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی کتاب میں کسی کرکٹر کی کردار کشی نہیں کی۔ شاہد آفریدی اپنی کتاب کی رونمائی کے لیے کراچی آئیں گے ،وہ جنوبی افریقہ سے دبئی پہنچے ہیں۔شاہد آفریدی نے کہا کہ وہ کتاب کے حوالے سے اُس کی رونمائی کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں نے کتاب پڑھی نہیں ہے اس میں اُنہی لوگوں کے بارے میں اچھی باتیں بھی ہیں

آفریدی نے کہا کہ سابق کرکٹرز کے بارے میں اُن کے احساسات کو قلم بند کیا ہےجبکہ کسی کھلاڑی کی کردار کشی بھی نہیں کی اور کتاب میں اپنے جذبات کا اظہار کیا ہے۔ شاہد آفرید ی کی کتاب ’گیم چینجر‘ کی رونمائی آج کراچی میں ہوگی۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading