جاوید اختر کو جان سے مارنے کی دھمکی

جئے پور ۔معروف نغمہ نگار جاوید اختر نے ایک پروگرام کے دوران برقع سے پہلے گھونگھٹ پر پابندی لگانے کو لے کر ایک بیان دیا تھا۔ جاوید اختر کے اس بیان کے بعد کرنی سینا کافی ناراض ہو گئی ہے۔ مہاراشٹر کرنی سینا کے صدر جیون سنگھ سولنکی نے ایک ویڈیو جاری کیا ہے۔ اس ویڈیو میں انہوں نے جاوید اختر کو دھمکی دی ہے۔ سولنکی نے کہا کہ اگر جاوید اختر نے تین دن کے اندر معافی نہیں مانگی تو انہیں گھر میں گھس کر ماریں گے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہے اس 45 سیکنڈ کے ویڈیو میں سولنکی نے کہا کہ جاوید کو اپنا وقار سمجھنا چاہئے۔ راجستھان جیسی ریاست کی ثقافت پر وہ انگلی نہ اٹھائیں۔ یا تو جاوید اختر تین دن کے اندر اس بیان پر معافی مانگ لیں یا پھر کرنی سینا کی مخالفت برداشت کرنے کے لئے وہ تیار ہو جائیں

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading