شادی کا دباؤ ڈالنے سے ناراض نوجوان نے خاندان کے 6 افراد کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی

gun

موگا، 3 اگست (یواین آئی) پنجاب کے ضلع موگا میں قصبہ باگھاپرانا کے گاؤں نتھوالہ میں ایک نوجوان نے مبینہ طور پر شادی کا دباؤ ڈالنے سے ناراض ہو کر خاندان کے چھ افراد کو گولی مار کر قتل کر دیا اور بعد میں خود کشی کر لی۔ اس دلدوز واقعہ میں نوجوان کے دادا زخمی ہو گئے ہیں۔موصولہ اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ جمعہ کی رات کاہے۔22سالہ سالہ سندیپ سنگھ ابھی شادی نہیں کرنا چاہتا تھا اور خاندان کے لوگ شادی کے لئے دباؤ بنا رہے تھے۔ اسی سے ناراض ہو کر اس نے ایسا خوفناک قدم اٹھایا۔ نوجوان کے زخمی دادا کو علاج کے لئے فریدکوٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔نوجوان خاندان کا اکلوتا بیٹا تھا۔ خاندان والوں نے اس کی شادی طے کر دی تھی اور کچھ دنوں بعد اس کی شادی ہونے والی تھی۔ اس کی دو بہنیں ہیں جس میں سے ایک کی شادی شهزادي گاؤں میں ہوئی ہے. دوسری بہن بیرون ملک میں رہ رہی ہے۔ سندیپ جمعہ کو ہی اپنی بہن اور بھانجی کو سسرال سے لے کر آیا تھا۔موگا کے سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ ایچ پی ایس پرمار اور پولیس ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جائے حادثہ پر پہنچ گئے ہیں۔ پولیس نے تمام لاشوں کو قبضے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading